?️
سچ خبریں:اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات سے آج صبح ، منگل تک ، فلسطینیوں خاص طور پر حال ہی میں صیہونی جیلوں سے رہا ہونے والے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔
دنیا الوطن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات سے آج صبح تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 10 افراد کو حراست میں لیا،رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے زیادہ تر افراد وہ ہیں جنھیں حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ صوبہ رام اللہ میں صیہونیوں نے تیس سالہ مجد جرار،بائیس سالہ سعد زلوم اور انتالیس سالہ محمد سلیمان کنان کے گھروں پر اس وقت چھاپے مارتے ہوئے حملہ کیا جب وہ لوگ سو رہے تھے اور انہیں گرفتار کرلیا ، صہیونیوں نے جبع نامی قصبے میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی ایجنٹوں کے مابین تصادم کے دوران گرفتار کیے جانے والے تین فلسطینیوں کو بھی حراست میں لیا جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے تھے۔
در ایں اثنا صیہونی فوجیوں نے اریحا شہر میں "لطفی طاہر ملایشہ” نامی ایک فلسطینی شہری کی زدکوب کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا جبکہ صہیونیوں نے اریحا شہر میں 30 سالہ جوان شادی عبدالرؤف سمیت بیت لحم کے جنوب میں دو دیگر فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی شہری طویل عرصے تک بغیر کسی مقدمے کی حراست میں رہتے ہیں جن میں سے کچھ بعض اوقات تین سال تک صیہونی جیلوں رہتے ہیں،یہ ایک ایسا مسئلہ جس ہر عام طور پر فلسطینی عوام بھوک ہڑتالیں یا مظاہرے کرتی ہے پر صیہونیوں کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی بلکہ وہ پر امن فلسطینی مظاہرین کے خلاف بھی اپنی درندگی کا ثبوت دیتے ہوئے بے تحاشہ طاقت کا استعمال کرتے ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات انھیں براہ راست جنگی گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں جس کی بناپر متعدد فلسطینی شہید بھی ہو جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے لالچ کا جواب
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں
اپریل
کشیدگی کو روکنے کا واحد طریقہ امریکہ اسرائیل کی حمایت ختم کرے
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:گارڈین اخبار نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری
ٹرمپ فلسطینی قوم پر ہتھیار ڈالنے کی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے:خلیل نصراللہ
?️ 26 جولائی 2025ٹرمپ فلسطینی قوم پر ہتھیار ڈالنے کی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے:خلیل
جولائی
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر
نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا شروع کردیا
?️ 29 مئی 2021جرمنی (سچ خبریں) نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ
مئی
تباہ ہوتی ایک نسل
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی وابستہ ایجنسی آنروا نے غزہ میں بچوں
ستمبر
شہباز شریف کا ایران کے اصولی موقف پر شکریہ
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی علاقائی مسائل پر اصولی موقف
نومبر
مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری
?️ 28 جنوری 2021مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی
جنوری