?️
سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں "آزادی ٹنل” قیدیوں کی صورتحال معلوم ہونے کی ضرورت پر زور دیا جنہیں جلبوع جیل سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے پیر کی شام اپنے ایک بیان میں ریڈ کراس بین الاقوامی کمیٹی اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کو صہیونی فوج کی جانب سے دوبارہ گرفتار کیے جانے کے بعد ان کی صورتحال کا تعین کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے زور دیا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے زکریا الزبیدی،محمود العارضہ،محمد العارضہ اور یعقوب قادری کے حراستی مراکز کو خفیہ رکھنے اور ان کے وکلا کوان سے ملاقات نہ کرنے دینے کی پالیسی نیز زکریا الزبیدی کی ہسپتال منتقلی کے بارے میں ملنے والی خبروں کے بعد ان قیدیوں کی صورتحال کے سلسلہ میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت کی قیدیوں پر تشدد کی ایک طویل تاریخ ہے اور اس کی عدالتیں اپنے عمل کے ذریعے قیدیوں پر تشدد کے وقت اور حدود کو طول دینے میں مدد کر رہی ہیں۔
درایں اثنا عبرانی ذرائع نے پیر کی شام اطلاع دی کہ فلسطین کے عسکریت پسندوں نے جنین کے شمال میں واقع صیہونی حکومت کی الجلمہ چوکی پر فائرنگ کی، دریں اثنا فریڈم ٹنل آپریشن کے چار قیدیوں میں سے ایک زکریا الزبیدی کی صورت حال کے بگڑنے کے بعد ، مغربی کنارے کے شہر جنین کے شہریوں نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے،فلسطینیوں نے زکریاالزبیدی اور ان کے ساتھیوں جنہیں جلبوع جیل سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے نیز ان تمام قیدیوں جن پر ظلم اور تشدد کیا جا رہا ہے ،کی حمایت میں جنین کیمپ میں مارچ کیا ۔
فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے مقابلہ میں فلسطینی عوام کے درمیان قومی اتحاد کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
مشہور خبریں۔
نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر
مارچ
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر متضاد دعوے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: سعودی ٹی وی چینل "العربیہ” نے مطلع ذرائع کے حوالے سے
مئی
ترک فوج بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: گزشتہ شب اتوارکو ترک فوج بھاری ہتھیاروں، توپ خانے اور
اگست
دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے
?️ 24 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی
اکتوبر
’آپریشن بنیان مرصوص‘ شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی
?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارتی جارحیت اور حملوں کے بعد پاکستان کی جانب
مئی
سعودی جنگی طیاروں کی یمنی صوبے مأرب پر وسیع بمباری؛1شہید، 3زخمی
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمنی صوبے مأرب کے رہائشی
اکتوبر
کشمیری عوام خانیار سرینگر قتل عام جیسے واقعات کبھی نہیں بھولیں گے
?️ 8 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی
مئی
بغداد ایئرپورٹ کے اندر فائرنگ واقعہ کی حقیقت کیا ہے؟
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اتوار کے روز بعض
اگست