سچ خبریں:یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نےاس ملک میں انسانی حقوق کی ایک کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کی آواز کو دنیا کے سامنے اٹھانا ضروری ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے منگل کے روز یمنی مرکز برائے انسانی حقوق کے ارکان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مرکز نے ہشام شرف کو یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق یمنی مرکز برائے انسانی حقوق کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران یمنی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ان کی رپورٹ کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ یمنی عوام کی آواز کو دنیا کو سنانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے معاملے میں سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات یمنی عوام کی آواز کو دنیا کے سامنے اٹھانے کی طرف ایک قدم ہے، یہ کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کل کہا کہ سعودی اماراتی-امریکی جارح اتحاد کا یہ دعویٰ کہ یمنی مسلح افواج ان ممالک میں سویلین اہداف کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں، غلط ہے ،یہ ہماری شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا محض جواز ہے۔