🗓️
سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعاء میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔
المسیرہ چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی نے آج اس ملک میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے احمد برکہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صہیونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کے ثابت قدم اور اصولی موقف پر تاکید کی۔
انصار اللہ کے سربراہ نے آزادی پسندوں کی انتقامی جنگ میں مزاحمتی مجاہدین بالخصوص جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ جوانوں کے بہادرانہ موقف کی تعریف کی۔
مزید پڑھئے:یمنیوں کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی قوم فلسطینی قوم اور مزاحمت کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے احمد برکہ نے بھی اس ملاقات میں فلسطینی قوم کی قوم اور رہبر انقلاب یمن کی جرأت مندانہ حمایت کو سراہا۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی جو خود گزشتہ ایک دہائی سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں، نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی:حزب اللہ اور انصاراللہ قدس کو آزاد کرانے آ رہے ہیں:ٹویٹر صارفین
یہاں تک کہ ایک بار یمنی عہدیداروں نے سعودی اتحاد سے کہا تھا کہ آؤ دونوں مل کر صیہونیوں سے لڑنے چلتے ہیں، انہیں بیت المقدس سے نکال باہر کر کے اپنے قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے چنگل سے نجات دلاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عامر لیاقت کا فواد چوہدری کو اہم پیغام
🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے
اکتوبر
بائیڈن نے زیلنسکی کے بجائے صدر پیوٹن کو استعمال کیا
🗓️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی بلومبرگ میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کی بڑی زبانی
جولائی
6 ججز کے خط کے معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس جاری
🗓️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 ججز کے خط کے معاملے پر اسلام
اپریل
کیا پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگے گا
🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں
مارچ
کیا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس کا دعوی
🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ
اپریل
صہیونی حکومت کا فلسطینی مہاجرین کے خیموں میں آتشزدگی کا ہولناک جرم
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے غزہ میں الشہداء الاقصیٰ اسپتال کے قریب
اکتوبر
کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت
🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ
نومبر
انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 21 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات
دسمبر