🗓️
سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر توپ کے گولے داغے ہیں۔
شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے مشرقی شام میں واقع صوبہ الحسکہ کے "تل تمر” کے مضافاتی علاقوں "الکوزلیه”، "الطویله”، "تل طویل آشوریها” اور "الدرداره”علاقوں پر توپوں کے گولے داغے۔
واضح رہے کہ یہ بمباری اس وقت کی گئی جب امریکہ کے دہشتگرد فوجی ان علاقوں سے گشت زنی کے بعد واپس آئے تھے،تاہم ابھی تک ان حملوں کے نتیجہ میں ہونے والے جانی اور مالی نفصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
یادرہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک کے بعض حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں وہ دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار بھی فراہم کر چکے ہیں جبکہ اسی قبضہ کو جاری رکھنے کے سلسلہ میں ترکی اور واشنگٹن نے سات اگست کو اتفاق کیا تھا کہ شمالی اور مشرقی شام میں ایک محفوظ علاقہ قائم کریں۔
واضح رہے کہ دونوں فریقوں نےایک مشترکہ آپریشنل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ شام کی حکومت اور عوام نے ترکی اور امریکہ کے اقدامات کی ہمیشہ ہی مخالفت کی ہے اور دونوں جارح ممالک کے خلاف متعدد بار عوامی مظاہرے بھی دیکھنے کو ملے ہیں تاہم دونوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے لیے امریکی رائے عامہ میں تبدیلی
🗓️ 29 مئی 2021سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید
مئی
امریکہ کا لبنان کو دھوکہ
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری
جولائی
افغانستان سے امریکی افواج کا فرار، کونڈولیزا رائس نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 18 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی افواج
اگست
پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت منظور
🗓️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بینکنگ جرائم کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے
اکتوبر
کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم
🗓️ 6 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر
اکتوبر
اسلام آباد میں اتحادیوں کی پریس کانفرنس
🗓️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم
جولائی
موجودہ روسی اقتصاد پیوٹن کی توقع کے مطابق
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کے وزیر اعظم میخائل
جولائی
اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی
🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب
مئی