?️
سچ خبریں:غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہاکہ صیہونی حکومت کے قبضے سے مسجد اقصی کی آزادی قریب آچکی ہے۔
غزہ کی پٹی میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحیی السنوارنے کہا ہے کہ قدس اور مسجد اقصی کی آزادی خدا کی مدد سے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہوچکی ہے، رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید کہاکہ فلسطین کے مسئلے کے خلاف سازشوں اور صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے فلسطینیوں اور ان کے مؤقف پر کبھی اثر نہیں ہوااور نہ اس کے بعد کبھی ہونے والا ہے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ فلسطین کے تمام مختلف طبقات اور دھارے صیہونی دشمن کے ساتھ سیف القدس کی لڑائی میں حاصل ہونے والی فتح میں حصہ دار ہیں،یحیی السنوارنے زور دے کر کہاکہ قدس ہم سے باتیں نہیں چاہتا بلکہ ایسے راکٹ حملے چاہتا ہے جو مقبوضہ علاقوں کو ہلا کر رکھ دیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک اور صیہونی دشمن کے خلاف ہونے والی بارہ دن کی لڑائی میں مزاحمتی تحریک کو لاجواب فتح حاصل ہوئی جبکہ صیہونی دشمن کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں صیہونیوں کی ساکھ پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگئی جو کو وہ دوبارہ بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ،کبھی فلیگ مارچ جیسا مضموم منصوبہ بناتے ہیں جو مزاحمتی تحریک کی ایک دھمکی سے ناکام ہوجاتا ہے تو کبھی پیغمبر اسلام کی شأن میں گستاخی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم انھیں بھی معلوم ہے اس طرح کی اشتعال انگیز کاروائیوں سے کچھ ہونے والا نہیں۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا
?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے
جولائی
کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جون
شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری
?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و
دسمبر
بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ
?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی
مارچ
محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا
?️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ
ستمبر
شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا
مارچ
صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے اجلاس میں شرکت کرنے کی صورت میں عراقی وزیر اعظم کا مواخذہ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی قومی قانون اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراقی وزیر
جون
لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
اپریل