?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سے صیہونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر مسجد الاقصی میں پہنچنے کی اپیل کی۔
وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی رہنماؤں اور مزاحمتی تنظیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ سے متعلق اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے جمعہ کو بڑے پیمانے پر مسجد الاقصی میں پہنچیں اور نماز جمعہ میں شرکت کریں۔
واضح رہے کہ فلسطینی رہنماؤں اور تنظیموں نے یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے سکیورٹی حصار میں درجنوں انتہا پسند صیہونی باب المغاربه سے مسجد الاقصیٰ میں درآئے تھے، فلسطینی رہنماؤں اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کا اجتماع اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی کھدائی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہاپسندوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے، واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور انتہاپسند، مسجد الاقصی پر یلغار اور غرب اردن کے تاریخی مقامات پر حملہ کرکے ان مقامات پر قبضہ کرنا اور صیہونی کالونیوں کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے مسجد الاقصیٰ میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے اس موقف پر زور دیا ہے کہ مسلح استقامت ہی واحد آپشن ہے جو صیہونی حکومت کو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روک سکتا ہے اور وہ ہرگز اس آپشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین کا صہیونی حکومت کے خلاف موقف
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے صہیونی حکومت کی
جون
خطے کے لیے ایران اور سعودی عرب کے تعاون کی اہمیت:عمار حکیم
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے
جنوری
غیر قانونی تقرری کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع
?️ 21 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں
دسمبر
صیہونی مذاکرات کے بارے میں جھوٹ کیوں بول رہے ہیں؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام
مئی
الشفا اسپتال کے وحشیانہ محاصرے کی تفصیلات
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے اس
نومبر
اس سال کے آغاز سے اب تک 151 فلسطینی شہید
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال
ستمبر
ملک داخلی معاملات میں ریاض کی مداخلت پر ہزاروں یمنیوں کے مظاہرے
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: شبوا صوبے کے ہزاروں باشندے نماز جمعہ کے بعد صوبائی
دسمبر
پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کے سائبر حملے، ایڈوائزری جاری
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے تناظر میں
مئی