?️
سچ خبریں: صیہونی فوج کی بھرپور حمایت سے متعدد صیہونی آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔
العہد ویب سائٹ کے مطابق صیہونی فوج کی بھرپور حمایت سے آج اتوار کو متعدد صیہونی آباد کاروں نے باب المغاربہ کے داخلی راستے سے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا۔
اس حملے کے دوران صہیونی فوجی مسجد اقصیٰ کے دروازوں اور صحنوں میں وسیع پیمانے پر تعینات تھے اور صیہونی حملے کی حمایت اور پشت پناہی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کا مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کا منصوبہ؛مقابلے کی اپیل
اس سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس کے اسلامی اوقاف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ درجنوں صیہونی آباد کاروں نے آج صبح اشتعال انگیز کاروائیوں میں مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا اور تلمودی رسومات کا انعقاد شروع کردیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو کم از کم 2200 صیہونی آباد کاروں نے اس حکومت کے بعض اہلکاروں کے ساتھ مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا،اس حملے میں داخلی سلامتی کے صہیونی وزیر ایتمار کی موجودگی پر علاقائی اور عالمی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کا مسجد الاقصیٰ کو تقسیم کرنے کا مذموم منصوبہ
صیہونی جارحیت کی شدت کے بعد، بیت المقدس میں فلسطینی قومی اور اسلامی گروہوں نے بیانات اور مطالبات جاری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی حمایت اور حفاظت کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک میں بڑھتا اسلامو فوبیا
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی دہائی دینے والے اور اپنے آپ کو پرامن
جون
عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے
اپریل
نیتن یاہو اپنی حماقت کی قیمت چکا رہا ہے: برغوثی
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین نیشنل انیشیٹو موومنٹ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ البرغوتی نے اعلان
مئی
صیہونی حکومت کے ساتھ مستقبل کی جنگ مختلف ہوگی: صنعا
?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں:یمن کی صنعا میں قائم حکومت کے سربراہ محمد مفتاح
جنوری
عزت دینے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں، اریج چوہدری
?️ 19 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا
اکتوبر
ورلڈ اکنامک فورم: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
?️ 22 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم
جنوری
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر حالات معمول پر نہیں آسکتے:سعودی میڈیا
?️ 19 نومبر 2025 فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر حالات معمول پر نہیں آسکتے:سعودی
نومبر
اسرائیلی حکومت شام کے 440 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ
دسمبر