?️
سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تقاریب منعقد کرنے کے لیے آباد کاروں کو اجازت نامہ جاری کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک نیا بیان جاری کیا جس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آبادکاروں کو تلمودی تقاریب کی اجازت دیے جانے سے متعلق صہیونی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی گئی۔
اردنی وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی عدلیہ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اور یہ فیصلہ بنیادی طور پر باطل ہے جبکہ اردن اس صہیونی عدالت کے فیصلے کو بین الاقوامی اصولوں اور القدس سے متعلق بین الاقوامی قراردادوں کے بالکل منافی سمجھتا ہے، بیان میں القدس کی حیثیت کو برقرار رکھنے اور اسے تبدیل نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اردنی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کو مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور بین الاقوامی حیثیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصے کے بعد اگر بیت المقدس کے حالات کشیدہ ہوتے ہیں یا مزاحمتی تحریک جانب سے کوئی کاروائی کی جاتی ہے تو اس کی ذمہ صیہونیوں پر عائد ہوگی۔
مشہور خبریں۔
آرامکو آگ کی لپٹوں میں
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج نے
اپریل
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام
اپریل
اسلامی انقلاب نے دنیا کو ایرانیوں کی طاقت دکھا دی: ایران میں سابق پاکستانی سفیر
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:ایران میں پاکستان کے سابق سفیر نے 44 سالہ اسلامی انقلاب
فروری
اسرائیل کی اصلی مشکل کیا ہے؟ صیہونی حکام کی زبانی
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے اسرائیلی حکومت، خاص طور پر
ستمبر
امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے
نومبر
ہم کسی بھی طرح حزب اللہ پر قابو نہیں پاسکتے:صہیونی میڈیا
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر
امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور
اکتوبر
جنوبی افریقہ نے فرانس کو کیسے ذلیل کیا؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ نے آنے والے برکس اجلاس میں مدعو رہنماؤں
اگست