بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف 2 الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پہلی کارروائی ضلع ہرنائی میں کی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق انٹیلی جنس بنیاد پردوسری کارروائی ضلع بسیما میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا پتہ لگایا،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مختلف ہتھیار استعمال کئے گئے،جھڑپ میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ دونوں کارروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام مہم کے تحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگردوں کوہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،کہا عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

سویڈن میں اسلام  فوبیا بڑھتا ہوا

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:پریس ٹی وی کے مطابق سویڈن میں گھریلو کارکنوں کے اعدادوشمار

میرواعظ کی جامع مسجد اورعیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت

?️ 31 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

بولٹن ایک انتہائی احمق شخص ہے: ٹرمپ

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق قومی سلامتی کے مشیر

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کہاں تک جانے والی ہے؟

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاص طور پر تیل اور

رواں سال کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی بچے شہید

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کو اعلان

حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا

?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد 🙁سچ خبریں) وفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن

ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے اڈوں کے استعمال پر انگلینڈ میں احتجاج

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: انگلینڈ کے عوام نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے