?️
سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اتوار کی شام ایک ٹویٹ میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف صیہونیوں کے لگاتار تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مسجد الاقصی پر قابض فوج کے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا۔
قطر کے وزیر خارجہ کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کا مسلسل تشدد اور فلسطینیوں کو اعتکاف سے روک کر مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی یادگار کو تبدیل کرنے کی کوشش اور ان کی زد و کوب نیز مسجد اقصیٰ میں وقت اور جگہ کی تقسیم کے مقصد سے روزانہ کی بنیاد پر حملے کرنا بھی ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے،واضح رہے کہ صہیونیوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کی صبح صیہونیوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں موجود نمازیوں پر حملہ کیا اور انہیں مسجد اقصیٰ کے قرب و جوار سے باہر نکالنے کی کوشش کی،اس تنازعے کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی نمازی زخمی اور 400 کو گرفتار کر لیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ بدھ کے بعد سے مسجد اقصی صہیونی مسلح افواج اور مسجد میں اعتکاف کرنے والے فلسطینیوں کے درمیان تنازعات اور کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے، تاہم صیہونی حکومت کے ان حملوں اور جرائم کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ علاقے کے شمال میں واقع صہیونی بستیوں کو متعدد بار راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید
اگست
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی وکیل اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی
اکتوبر
ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک
مئی
کیا ایران اور امریکہ کے درمیان فنی مذاکرات بھی غیرمباشرت ہوں گے؟
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں: ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے فنی مذاکرات
اپریل
دہشتگردی کے پے درپے واقعات: اپیکس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب
?️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبر
نومبر
آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرادی
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے
مئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی لوٹ آئی، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 4 ہزار 700 پوائنٹس اضافہ
?️ 14 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) پاک-افغان کشیدگی میں کمی اور تحریک لبیک پاکستان
اکتوبر
مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کی شہادت
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شمال
اگست