?️
سچ خبریں:پیر کی صبح سے یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الاقصی پر صہیونی آباد کاروں کے حملوں میں شدت آ گئی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس میں سخت فوجی اقدامات کیے گئے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر 26 ستمبر کی صبح سے یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الاقصی پر صہیونی آباد کاروں کے حملے میں شدت آگئی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس میں سخت فوجی اقدامات نافذ کردیئے گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے اس اسلامی مقدس مقام پر حملے کے دوران یہودی آباد کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسجد اقصیٰ کے میدانوں میں اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد میں موجودگی کی اطلاع دی،رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکار آج صبح سے مختلف گروہوں میں بٹ گئے ہیں اور انہوں نے مسجد الاقصی پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
درایں اثنا فلسطینی نوجوانوں نے مسجد الاقصی کے اندر قابض صہیونیوں پر پٹاخے بھی پھینکے اور ان کا مقابلہ کرنا شروع کردیا ہے،فلسطینی ذرائع کے مطابق درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر حملہ کیا۔نیز فلسطینیوں کو دبانے کے لیے متعدد صیہونی فوجیوں کو مسجد الاقصی کی چھت پر تعینات کیا گیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اندر اعتکاف کرنے والے فلسطینیوں پر بھی حملہ کیا، نیز انہوں نے فلسطینی صحافیوں اور طلباء کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی کا معاہدہ میرا کام تھا، بائیڈن کا نہیں: ٹرمپ
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ
جنوری
لبنان سے صہیونی فوج کی چوری
?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250
مئی
صہیونی ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن کے صدر متحدہ عرب امارات میں صیہونی سفیر مقرر
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے امیر حائک کو متحدہ عرب
جولائی
ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنے پروائٹ ہاؤس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کوایران کے جوہری معاہدے سے نکلنے
جنوری
شوہر پر حملہ کے بعد نینسی پیلوسی نے ایک رمال سے مدد لی
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی کی بیٹی نے
جنوری
کیا السوڈانی دوسری بار عراق کے وزیر اعظم بنیں گے؟
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ محمد شیعہ
نومبر
عمران خان کی وفاقی کابینہ کے قومی اثاثوں کو فروخت کرنے پر تنقید
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک کو درپیش معاشی
جولائی
روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے
اپریل