مسجد اقصیٰ میں 40000 افراد کی نماز جمعہ میں شرکت

مسجد اقصیٰ

?️

سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود مسجد اقصیٰ افراد نے اس ہفتے کی نماز جمعہ دسیوں ہزار افراد کی شرکت کے ساتھ ادا کی گئی۔
القدس اسلامی اوقاف کے دفتر نے اعلان کیا کہ القدس شہر میں اسرائیلی پولیس کی پابندیوں کے باوجود اس ہفتے مسجد اقصیٰ میں 40000 افراد نے نماز جمعہ میں شرکت کی جبکہ اس دوران صیہونی حکومت کی فوج نے ہزاروں دوسرے لوگوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روک دیا،واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نےا س سلسلہ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ قرارداد کے حق میں 168، مخالفت میں 5 اور 10 ووٹوں نے غیر حاضری سے منظور کی گئی۔

قرارداد میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی گئی ہے جس میں ایک آزاد ریاست کا حق بھی شامل ہے اور اقوام متحدہ سے وابستہ تمام اقوام، تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ناقابل تنسیخ حق کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کی جتنا ہو سکے حمایت جاری رکھیں، قرارداد میں اقوام متحدہ کی قراردادوں، میڈرڈ معاہدے اور عرب امن منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے 1967 کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو فوری طور پر ختم کرنے اور فلسطینیوں اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان ایک منصفانہ اور دیرپا سمجھوتہ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ اسرائیل فلسطین تنازع مستقل طور پر ختم کیا جاسکے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب

نیٹو کی روس کو دھمکی

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر

بلوچستان مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے

ٹیکس حکام کو سزا دینے والے اداروں کے طور پر کام نہیں کرنا چاہیے، سپریم کورٹ

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس

پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

?️ 6 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ

فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ ترک طلباء کا اظہار یکجہتی

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک طلباء نے فلسطین کی حمایت میں امریکہ میں طلباء

معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سربراہ کو رہا کر دیا جائے گا

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے طے کیا ہے کہ کالعدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے