🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجدالاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد الاقصیٰ میں پہنچے، رپورٹ کے مطابق یہ مجمع ایسی صورتحال میں مسجد الاقصی پہنچنے میں کامیاب ہوا جبکہ صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح سے ہی مسجد الاقصی کے اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے ہوئے تھے۔
یادرہے کہ سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود فلسطینی مسجد الاقصیٰ تک پہنچ گئے اور صہیونی ان کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے، اس سلسلے میں قدس اسلامی اوقاف کی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار افراد نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔
یادرہے کہ صیہونی فوج کی سبزروشی اور حمایت سے صیہونی آبادکار آئے دن مسلمانوں کے قبلہ اول اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے نظر آتے ہیں، وہ مسجد الاقصی کے صحنوں پر یلغار کرتے ہیں اور اسلام مخالف نعرے بازی کرتے ہیں جبکہ فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک بارہا صیہونی حکومت کو انتباہ دے چکی ہے کہ وہ آبادکاروں کے اشتعال انگیز اقدامات کی حمایت کرنے کے بجائے انھیں لگام دے ورنہ نتائج کی خود ذمہ دار ہوگی۔
مشہور خبریں۔
بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
🗓️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور
جنوری
پیوٹن کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا تو ہم پوری طاقت سے حملہ کریں گے:روس
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر روسی اہلکار نے جرمنوں کو پیوٹن کے خلاف کسی بھی
مارچ
مشہور روسی مفکر کا عالم اسلام کے نام پیغام
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور روسی مفکر اپنے ایک پیغام میں نے اسرائیل کے
اکتوبر
یوکرین نیٹو کا ایک ہتھکنڈا
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشہور امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ نیٹو یوکرین کے ساتھ
اپریل
ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا
🗓️ 21 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اگست
لبنانی رکن پارلیمنٹ کا مزاحمتی تحریک کے بارے میں بیان
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے رکن اور حزب اللہ کے عہدیدار حسن فضل
جنوری
صیہونی دہشت گردی کی حکمت عملی کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟
🗓️ 31 اگست 2023سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکام کی طرف سے فلسطینی مزاحمت
اگست
روس یوکرین جنگ میں امریکی سائبر ایڈونچر
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:مائیکروسافٹ کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں ماسکو-کیف تنازعہ کے
مئی