?️
سچ خبریں:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق واشنگٹن کی انٹلی جنس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی منگیتر نے ٹویٹر پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فوری سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے منگیتر خدیجہ چنگیز نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج (پیر) کو ٹویٹ کی،رپورٹ کے مطابق خاشقجی کے منگیتر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ لازمی ہے کہ سعودیولی عہد شہزادہ کو بلا تاخیر سزا دی جائے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر ولی عہد شہزادے کو سزا نہیں دی جاتی ہے تو یہ ہمیشہ کے لئے ظاہر کردے گا کہ اصل مجرم سزا پائے بغیر قتل کرسکتا ہےجو ہمیں خطرہ میں ڈالتا ہے اور انسانیت کو داغدار بناتا ہے، خدیجہ چنگیز نے یہ بھی لکھاکہ تمام عالمی رہنماؤں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ سے یہ پوچھیں کہ کیا وہ کسی ایسے شخص سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں جس کے جرم کی تصدیق ایک قاتل کی حیثیت سے ہوئی ہے،آئیے بائیڈن حکومت سےہی اس کا آغاز کریں،یادرہےکہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں جمعہ کے روز امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ قتل محمد بن سلمان کے براہ راست حکم پر کیا گیا تھا۔
امریکی قومی انٹلی جنس ایجنسی کی جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کو گرفتاری یا قتل کرنے کے لئے آپریشنل اجازت نامہ جاری کیا،امریکی حکومت نے اس رپورٹ کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس نے 76 سعودی عہدیداروں کے خلاف ویزا پابندیاں جاری کردی ہیں،امریکی سکریٹری خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک سے باہر مقیم افرادکو دھمکیاں دینے کے الزام میں 76 سعودی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نیوز ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ اس قتل میں ملوث کچھ سعودی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم امریکی ٹریژری حکام نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے حکم کے باوجود سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے کو پابندیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم
اکتوبر
فرانسیسی صدر کا اپنی کابینہ کو سخت حکم
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک میں بڑے پیمانے
جولائی
عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں
جولائی
60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا کہ سوڈان میں
مئی
کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اگست
ملکی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت ،نئی تاریخ رقم
?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت کرتے
دسمبر
زیلنسکی کی بائیڈن کے مخالفین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:دوسرے سال میں داخل یوکرین جنگ جس کے خاتمے کی کوئی
فروری
دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود
فروری