سچ خبریں:کولن پاول کی وزارت خارجہ کے دور میں امریکی وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت ایک نسلی حکومت بن رہی ہے اور دنیا مزید 20 سال تک اس کے وجود کو قبول نہیں کرے گی۔
سابق وزیر خارجہ کولن پاول کےدفتر کے سربراہ نے مینڈیوس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت مزید 20 سال تک نہیں چلے گی کیونکہ اب وہ اپنے آپ کو ایک نسلی حکومت کے طور پر تسلیم کر رہی ہے۔
سابق امریکی عہدیدار ، جو کوئنسی امریکن تھنک ٹینک کے رکن ہیں اور ولیم اور میری اسٹیٹ کالج میں پڑھاتے ہیں ، نے اسرائیل کو امریکہ کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ایک اہم جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔
ولکرسن نے کہا کہ امریکہ کو جلد از جلد اسرائیل سے میں اپنے نقطہ نظر میں تبدیلی کا مطالبہ کرنا چاہیے ورنہ اس حکومت کو مالی امداد فراہم کرنا بند کردینی چاہیے ،تاہم امریکی حکام ایسا نہیں کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں نئےا قدامت پسند وں کا ایجنڈا شامات کے علاقے میں آگ لگانا اور اسرائیل کے دشمنوں کو مصروف رکھنا تھا تاکہ وہ ان کے لیے پریشانی کا باعث نہ بنیں۔
سابق امریکی عہدیدار نے مزید کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اسرائیل مزید 20 سال تک اس طرح موجود نہیں رہے گا، یہ یقینی طور پر جمہوریت کی شکل میں موجود نہیں ہوگا، یہ ایک نسلی ریاست ہوگی جسےدنیا جنوبی افریقہ کی طرح مسترد کردے گی،تاہم اب میں کہتا ہوں کہ اگلے 20 سال تک اس ریاست کا وجود ہی نہیں رہے گا۔
ولکرسن نے کہا کہ ابھی اسرائیل کے بارے میں صرف ایک مثبت اسٹریٹجک بات یہ ہے کہ وہاں بہت سارے امریکی یہودی ہیں ، اور اسی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ بہت سارے ممالک کے رابطے ہیں نیز یہ ہمارے تعلقات کا واحد مثبت پہلو ہے جبکہ باقی سب کچھ منفی ہے۔