🗓️
سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں اور نوعمروں کے قتل پر عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت نے غلطی سے سوچ لیا کہ وہ مزاحمتی تحریک کو شکست دے سکتی ہے ،تاہم اس تحریک کی صلاحیتوں پر اسے حیرت ہوئی۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش نے کہا کہ سیف القدس کی جنگ قابض صہیونی حکومت کے ساتھ آخری جنگ نہیں تھی،جب تک یہ حکومت ہماری زمینوں پر قبضہ کیے رہے گی ،ہم مسلسل جہاد کرتے رہیں گے کیونکہ ہم اس زمین کے مالک ہیں اور ہم اس کے ایک انچ علاقے کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے زور دیا کہ سیف القدس کی لڑائی کے نتائج آج تک سامنے آرہے ہیں جبکہ صیہونی حکومت بمباری اورقتل وغارت کرکے جو مقاصد حاصل نہیں کر سکی انھیں غزہ کا محاصرہ اور تعمیراتی سامان کی درآمد کو روک کر حاصل کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان محمد حمادہ نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے وحشیانہ قتل کے ردعمل میں جاری کیے جانے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ جراح محلے کےغیر تمند باشندے صہیونی قابضین کی یروشلم کو یہودی بنانے اور فلسطینیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبورکرنے کی کوششوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ شیخ جراح پر قابضین کے حملوں کا تسلسل اور ان فراد کو ہراساں کرنا اور جو اس علاقے کے مکینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، یہ صیہونیوں کا آگ سے کھیلنا ہے، حمادے نے زور دیاکہ ہمارے لوگ جو ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہیں ، قابضین کے تمام اقدامات کے خلاف اپنی پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کی مزاحمت قابضین کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ، انہیں سبق سیکھنا چاہیے اور یروشلم کے محلوں پر اپنے حملے بند کرنے چاہیے۔
مشہور خبریں۔
غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے ساتھ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ غزہ میں تل ابیب کے مسلسل جرائم سے
دسمبر
ایفل ٹاور کے ملازمین کی ہڑتال
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ایفل ٹاور کی انتظامی کمپنی، جسے ایفل ٹاور ایکسپلوٹیشن ایسوسی ایشن
دسمبر
ایٹمی مذاکرات سے متعلق ایران کا مؤقف
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے ملک کا
اگست
ترکی میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
🗓️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ترک عوام امریکی فوج کے راڈار اڈے کورہ جیک کے سامنے
مئی
ٹرمپ کے دور میں روس اور امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:روس اور امریکہ کے تعلقات میں یوکرین اور نیٹو دو اہم
نومبر
جنوبی ایشیا فلم فیسٹیول میں دو پاکستانی فلموں کی بھرپور پذیرائی
🗓️ 31 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی دو فلموں نے مزید دو عالمی ایوارڈ
مارچ
ایران کی جانب سے یمن کے لیے جنگ بندی اور امن کے اقدام کی حمایت
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: اٹلی وزارت خارجہ برائے یمن اور افغانستان کے خصوصی نمائندے
جولائی
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44.6 فیصد تک پہنچ گئی
🗓️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے
اپریل