?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے اچانک دورے کے دوران اس ملک کے صدر سے ملاقات کی اور سعودی بادشاہ کا پیغام ان تک پہنچایا۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے الجزائر کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی،الجزائر کے صدر نے اپنے فیس بک پیج پرنشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کے دوران سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا ہے،ملاقات کے دوران الجزائر کے صدر نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کو دیکھتے ہوئے ریاض کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
رائے الیوم اخبار کے مطابق بن فرحان نے الجزائر کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل دونوں ملکوں کے لیے خاص طور پر مشترکہ عرب ایکشن ، پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے موقف میں ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے الجزائر کے صدر کو سعودی بادشاہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دونوں ممالک کے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کے حوالے سے ایک پیغام پہنچایا ہے،واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا الجزائر کا اچانک دورہ اس وقت ہوا جبکہ اس ملک نے حال ہی میں مراکش سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یایر لاپڈ کے حالیہ دورہ مراکش اور الجزائر کے خلاف ان کے ریمارکس نے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کو جنم دیا ، اس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں رمطان لعمامرهن ے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر مراکش کی یکطرفہ پالیسیوں کو قبول نہیں کرتا اور یہ واضح ہے کہ مراکش نے ان اصولوں کو چھوڑ دیا ہے جو الجزائر کے مراکش کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
لبنانی حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم سعد الشامی نے ایک ٹیلی
اپریل
ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، فیصل سلطان
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب ڈاکٹر فیصل
فروری
صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے سے روکا
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں
مئی
این اے 75 ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے لگائی روک
?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) گزشتہ روز ملک کے 4 حلقوں 2 قومی اور دو
فروری
اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کارروائی کی صلاحیت نہیں ہے: اولمرٹ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ
اپریل
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے میں وقت کا مسئلہ ہے: صیہونی ربی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے
مئی
صہیونی غزہ میں آپریشنل مرحلہ کو کیوں بدل رہے ہیں؟ صیہونی فوج کی زبانی
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں اس
جنوری
جنرل سلیمانی کے قتل میں جرمن حکومت کا کردار
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:جنرل شہید سلیمانی کو قتل کرنے کے لیے امریکی دہشت گرد
جنوری