شہزاد رائے وزیر اعظم  کے شکرگزار کیوں؟

شہزاد رائے وزیر اعظم  کے شکرگزار کیوں؟

?️

کراچی (سچ خبریں) گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا کہ جب کبھی میں نے وزیر اعظم سے بچوں کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا  تو انہوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی، انہوں نے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کیس میں وزیر اعظم عمراان خان کی خود سنجیدگی سے دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر عزیز الرحمن کی سلاخوں کے پیچھے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کا ذاتی طور پر اس کیس میں دلچسپی لینے پر ان کا شکرگزار ہوں۔شہزاد رائے کے مطابق عمران خان جلد ہی ایک جامع پالیسی بنائیں گے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عوامی سطح پر آگاہی مہم شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ طالبعلم سے زیادتی میں ملوث ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے طالبعلم سے بدفعلی کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمٰن کے معاملے پر اپنا ردعمل  دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں کہا کہ بہت ہی دُکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنتِ رسول سجا کر طالبعلموں سے بدفعلی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکا، مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ

?️ 12 اپریل 2021(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر کے حل میں اگر سب سے بڑی کوئی

صیہونی غزہ والوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے تاکید کی

ٹرمپ کی اسرائیل کو وارننگ

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کا

ملکی مسائل میں امریکی سفیر کی مداخلت پر عراقی عوام شدید ناراض

?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے امریکی سفیر ایلینا رومانوسکی کی عراقی جماعتوں، دھڑوں

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار سے بھی طاقتور دو اسٹریٹجک ہتھیار موجود ہیں:صیہونی اخبار

?️ 11 جون 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یرشلم پوسٹ نے اپنے ایک تجزیے میں دعویٰ کیا

غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار پاکستانی بلیک لسٹ کردیئے گئے

?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر

علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے بحری اتحاد پر امریکہ کی تشویش

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایران اور مغربی ایشیائی خطے کے ممالک کے درمیان بحری اتحاد

لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے