?️
مراکش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا
مراکش کے ہزاروں شہریوں نے ملک کے 30 شہروں میں سڑکوں پر نکل کر غزہ کے محصور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر لانے کی پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربی الجدید کے مطابق یہ احتجاج اتوار کی شب "فلسطین کی حمایت اور نارملائزیشن کے خلاف قومی محاذ” کی اپیل پر کیا گیا، جو مراکش کی ایک سرگرم عوامی تنظیم ہے۔ مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری مسلسل بمباری اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے دراصل تل ابیب کو مزید حوصلہ دیتے ہیں کہ وہ غزہ کے شہریوں کے خلاف بربریت جاری رکھے۔ مظاہروں میں مراکش کے دارالحکومت رباط میں قائم اسرائیلی لائزن آفس کو بند کرنے کا بھی واضح مطالبہ کیا گیا۔
یہ احتجاج عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مراکش میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نئے احتجاجی سلسلے کا آغاز 18 مارچ 2025 کو ہوا، جبکہ آپریشن "طوفان الاقصی” کے بعد ملک بھر میں فلسطین کے حق میں اجتماعات تقریباً روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر جنگ مسلط کی تھی جس کا مقصد حماس کو ختم کرنا اور اسرائیلی اسیران کی بازیابی تھا، تاہم وہ اپنے دونوں اہداف میں ناکام رہا اور بعدازاں قیدیوں کے تبادلے پر مبنی معاہدے کی طرف بڑھنے پر مجبور ہوا۔
حماس نے 17 اکتوبر 2025 کو ایک بیان میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی باضابطہ تصدیق کی۔ اس کے ایک روز بعد اسرائیلی فوج نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے مطابق اس کے دستے کچھ مخصوص علاقوں میں موجود رہیں گے اور جنوب و شمال کے درمیان آمدورفت الرشید اسٹریٹ اور صلاح الدین روڈ کے ذریعے ممکن ہوگی۔
تاہم اسرائیل پر یہ الزام برقرار ہے کہ وہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی شقوں پر عمل درآمد میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے اور بار بار معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں کامیاب
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محسن لغاری
فروری
افغانستان میں انگریز شہزادے کی خونی شطرنج
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: انگریزی اخبارگارڈین نے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی
جنوری
کوٹری بیراج پر دباؤ، دیہات میں پانی داخل، چاول اور دوسری فصلیں تباہ
?️ 27 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد
ستمبر
شام میں ایک نئے واچ ٹاور کے قیام سے صیہونیوں کی نئی نقل و حرکت
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے صوبہ قنیطرہ کے
فروری
صیہونیوں کے لیے سید حسن نصراللہ کا بم
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جو مقبوضہ فلسطین کے چاروں دیوار بنا کر اپنے لیے
فروری
ٹرمپ نے بن سلمان کی پیش کردہ کافی نہیں پیی! وجہ؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے تصاویر شیئر کی ہیں جن
مئی
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے۔ سرفراز بگٹی
?️ 16 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صوبے میں
دسمبر
ماحرہ خان نے بتایا درحقیقت کیسا ہونا چاہیے پیار
?️ 22 فروری 2021کرچی {سچ خبریں} پاکستان کی سوپر اسٹار جاندار اداکاری اور خوبصورت آواز
فروری