سچ خبریں:بحرینی حکومت نے اس ملک کے 15 سیاسی قیدیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک کے سیاسی اور نظریاتی کارکنوں کے خلاف دباؤ اور منظم دہشت گردی کی پالیسیوں کے تسلسل میں 15 بحرینی سیاسی قیدیوں کو سینٹرل جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، بحرینی انسانی حقوق کے ایک کارکن إبتسام الصائغ نے کہا کہ جیل کی انتظامیہ نے 15 سیاسی قیدیوں کو انتہائی برے حالات میں پچھلے کچھ دنوں میں ایک نامعلوم جگہ منتقل کیا ہے۔
جن سیاسی قیدیوں کو بحرین کی سنٹرل جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ان میں محمد عبدالنبی الخور، محمد عبدالجلیل، سید محمد التوبلانی،سلمان اسماعیل، حسن احمد وحید،حسین المومن،یاسر المومن،حسین الشیخ، حسین مهنا،عقیل عبدالرسول،احمد جاسم القبیطی،عمار عبدالغنی اورصدیق المخوضر شامل ہیں۔
إبتسام الصائغ نے مزید کہا کہ جیل میں ان کے دوستوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، الخلیفہ حکومت کے ایجنٹ اس منتقلی کی نگرانی کر رہے تھے جنہوں نے تفتیشی محکمہ سے اپنا تعارف کراتے ہوئے جیل پر دھاوا بولا قیدیوں کو منتقل کیا۔
یاد رہے کہ بحرینی حکومت ایک طرف امریکہ اور اسرائیل کی خدمت میں مصروف ہے اور دوسری طرف بعض آمروں کے اشاروں پر اپنے شہریوں کے خلاف ہر طرح کا ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔