?️
سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے متحدہ عرب امارات کے خلاف آپریشن یمنی آپریشن کی اہمیت اور جہت اور یمن کے خلاف جارحیت میں امریکہ اور اسرائیل کے کردار کے بارے میں بتایا۔
یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن علی القہوم نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف یمنی فوج کا طوفانی آپریشن فوجی، سکیورٹی اور تزویراتی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے شانہ بشانہ یمنیوں کو مارنے کے لیے یمن واپس آیا جبکہ اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ اس سازش میں استعمال ہورہا ہے، وہ سوچ رہا تھا کہ اسے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمنی جنگ میں داعش اور القاعدہ کی حمایت کرتے ہیں،یہی وجہ ہےکہ متحدہ عرب امارات کے اقدامات پر ہمارا یہ ردعمل آخری نہیں ہوگا، ہمارے اختیارات لامحدود ہیں اور ہمارا ہدف بینک متعین ہے، ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حساس اہداف کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی جارحیت کے خلاف یمن کا دفاع کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یمن پر حملے کے سات سال بعد ہمارے پاس ایک ایسا ہتھیار موجود ہے جو ڈیٹرنٹ پاور کو توڑ سکتا ہے، کوئی بھی اپنی استعماری پالیسی کو یمن کے خلاف مسلط نہیں کر سکتا، ہم ایک طویل جنگ میں ہیں، جیسا کہ سب نے دیکھا کہ یمنی طوفان آپریشن نے متحدہ عرب امارات میں اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا،القحوم نے کہا کہ یمنی کبھی بھوکے نہیں مریں گے اور ہم متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو مزیدنشانہ بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
علی امین گنڈا پور کا خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے عدالت جانے کا اعلان
?️ 18 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ
فروری
ٹرمپ: میں شاید مستقبل قریب میں چین کا دورہ کروں گا
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چینی صدر
جولائی
گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: امریکا میں گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے
اپریل
ہالی ووڈ تباہی کے دہانے پر؛ وجہ ؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (CCTV) سے وابستہ Yiyuantan
اپریل
نیتن یاہو کا نیا وہم
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے کے تیسرے دن بنیامین
اکتوبر
ٹرمپ کے نائب صدر کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کا مقصد کیا تھا؟
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس رپورٹ کے مطابق، جنگ میں واپسی کو روکنے کے لیے
اکتوبر
اسرائیل امریکہ کی حمایت سے شام اور فلسطین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے:شام
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے تاکید
مئی
جولانی کا سنہری دور ختم
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اگر اسد خاندان کی 53 سالہ حکمرانی، تاریخی بعث پارٹی
دسمبر