?️
سچ خبریں:تین امریکی ڈیموکریٹک نمائندوں نے اوپیک اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے ردعمل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں امریکی افواج اور میزائل ڈیفنس سسٹم کی موجودگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایوان نمائندگان میں ایک مسودہ پیش کیا۔
یاہو نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں تین ڈیموکریٹس ارکان نے اوپیک اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کمی کے جواب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے کے ایوان نمائندگان میں ایک مسودہ پیش کیا، ویب سائٹ نے لکھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مل کر دنیا کے خام تیل کے ذخائر کا تقریباً 30 فیصد حصہ رکھتے ہیں جبکہ ان دونوں ممالک میں تقریباً 5000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔
واضح رہے کہOPEC+ کی جانب سے روزانہ تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد تین امریکی ڈیموکریٹک نمائندوں شان کاسٹن، ٹام مالینووسکی اور سوسن وائلڈ نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے کہ امریکی افواج کے انخلاء کے ساتھ ساتھ ان دونوں ممالک سے امریکی میزائل دفاعی نظام بھی واپس لے لیا جائے، امریکی قانون سازوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے خلیج فارس کے شراکت داروں کے ساتھ ہمارے تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ کے ساتھ ایسے تعلقات کو برقرار رکھنے کی امید رکھتے ہیں جو انہں کے فائدے میں ہے تو انہیں اپنے انتہائی فوری قومی سلامتی کے ہدف کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے زیادہ آمادگی ظاہر کرنی چاہیے، جو یوکرین میں روس کی شکست ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صہیونی تباہی کی انتہا
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ کی بلدیہ نے
جون
آزادکشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزاد
جولائی
امریکی خارجہ پالیسی میں صیہونی لابیوں کا اثر و رسوخ
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن حکومت کے پاس اتنی طاقت
نومبر
ن لیگ کی قیادت کا نواز شریف سے واپس آ کر پارٹی کی کمان سنبھالنے کا مطالبہ
?️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سینئر لیگی قیادت نے پارٹی قائد نواز شریف کو
جولائی
پچھلے سال پاکستان کے لئے سب سے خطرناک ملک کون سا رہا؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستانی میڈیا نے ملکی سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
جنوری
لاہور: فیشن ڈیزائنر کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال
نومبر
اسرائیل ایک عظیم سیاسی قتل کے منتظر
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم میں ایک نوٹ
فروری
ایم کیوایم پاکستان کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور
ستمبر