?️
سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے صدر اورنئے نگراں وزیر اعظم نے جلد حکومت بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
الجمہوریہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سیاستدان اور سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنانی حکومت کی تشکیل کے لئے دعوت دیے جانے کے بعد کہا کہ نام کے انتخاب پر بین الاقوامی اتفاق رائے ہے اور ہم مشیل عون کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
نئے لبنانی نگراں وزیر اعظم نے مزید کہاکہ صدر نے مجھے حکومت بنانے کے لئے مقرر کیا ہے اور عالمی برادری اس پر متفق ہے جس کے لیے میں صدر اور تمام نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا اوران کا بھی جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا، مجھے امید ہے کہ ہم صحیح حل تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
نجیب میقاتی نے کہا میں لبنانی قوم کے تمام خواتین ، مردوں اور نوجوانوں کا اعتماد حاصل کرنا چاہتا ہوں،تاہم بے شک میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے اور میں معجزے نہیں کرسکتا ہوں،لیکن اگر ہم سب مل کر اوربغیر الزامات لگانے کے کام کریں تو ہم کامیاب ہوسکتے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ میں نے ملک کو ٹوٹنے سے روکنے کے لئے حکومت تشکیل دینے کی دعوت کو قبول کیا ہے ۔
لبنانی وزیر اعظم کے محل کے قریبی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مشیل عون اور نجیب میقاتی کے درمیان جلد ہی نئی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق ہوچکا ہے، تاہم حکومتی ڈھانچے اور وزارتوں کی تقسیم یا تشکیل کے طریقہ کار سے متعلق کسی بھی دوسرے امور کی تفصیلات کے بارے میں ابھی تک گفتگو نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لبنانی مفادات پر مبنی حکومت بنانے اور عوام کو اس مرحلے سے بچانے کے لئے دونوں فریقوں کا نقطہ نظر ذرامشکل ہوگا جبکہ پارٹیاں آئین میں تسلیم شدہ اصولوں اور قواعد کے مطابق کابینہ تشکیل دینے کے لئے کام کریں گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت بنانے کے عمل کے بارے میں نجیب میقاتی ی اور مشیل عون کے مابین پائے جانے والے اختلاف کے بارے میں تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، خاص طور پر حکومت کے ڈھانچے کے بارے میں ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ہے جبکہ کچھ لوگ اس طرح کی افواہوں کو پھیلاتے ہوئے لبنانی سیاسی بحران کو پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع نے اس سلسلے میں حزب اللہ کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ نے اعلان کیاہے کہ ہم جلد ہی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں اور ہم کابینہ کے قیام کی مخالفت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں نیزہم اس ہر چیز سے اتفاق کرتے ہیں جو اس عمل کو سہولت فراہم کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
قتل اور دہشتگری سے جنرل سلیمانی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا:ایرانی صدر
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کی
جنوری
تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد افغان فوج کی بڑی کاروائی، سینکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ
مئی
کیا ٹرمپ انتظامیہ بائیڈن کے معافی کے احکامات کا جائزہ لے گی ؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے
جون
سیاسی تعصب کے بغیر افغانوں کی مدد کریں:طالبان کی عالمی براداری سے اپیل
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے نائب وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
جنوری
تہران اور ریاض مذاکرات کے بارے میں عراق اور سعودی وزراء کا اظہار خیال
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے منگل کی
اگست
صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت پر مصر کا داخلہ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا
مئی
چین کا 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ
?️ 15 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں)دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی تک تو فائیو جی
فروری
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان نیا مالی تعاون
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزارت انصاف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی
جنوری