?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش کی خبر کے بعد حزب اللہ کے نائب سکریٹری نے کہا کہ مزاحمتی قوت صیہونی دشمن کو لبنان میں داخل نہیں ہونے دے گی اور اس مسئلے کا مقابلہ قربانیوں اور خون سے کرے گی۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ حزب اللہ کے خلاف ایک بین الاقوامی، مقامی اور علاقائی منظم مہم جاری ہے، جو نہ صرف حزب اللہ کی مزاحمت کے خلاف ہے، بلکہ سیاسی عوامی ثقافتی اور تعلیمی میدان میں بھی حزب اللہ کی موجودگی کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے خلاف سیاسی، اقتصادی اور عسکری طور پر دشمنوں نے ہر حربہ آزما لیا ہے لیکن یہ تحریک ختم نہیں ہوئی بلکہ مزید مضبوط ہوئی ہے، نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمتی قوت صیہونی دشمن کو لبنان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی اور قربانیوں اور خون سے اس مسئلے کا مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ جائیداد اور عہدوں کے لیے حزب اللہ پر حملے کر رہے ہیں لیکن اس طرح مزاحمت کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا کیونکہ وہ ملک اور اس کے مستقبل کا دفاع کر رہی ہے،شیخ نعیم قاسم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاجو لوگ حزب اللہ سے لڑ رہے ہیں اور ان کا جواز یہ ہے کہ یہ تحریک خطے کے منظر نامے پر اثر انداز ہونے اور اپنے مزاحمتی منصوبے کو آگے بڑھانے نیزعلاقے میں مزاحمتی مجاہدین کے لیے ایک فکر بننے میں کامیاب رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے معلوماتی جنگ شروع کر دی ہے: روسی اہلکار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے
فروری
اسرائیل ایک ہفتے میں شدید بحرانی حالت میں پہنچ جائے گا: یہودی مصنف
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: یہودی-عرب مصنف الون میزراحی، جو صہیونیست ریاست کے نسل کشی کے
جون
صیہونی حکام اپنی فوجی ہلاکتوں کو کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں ہر روز صیہونی افواج کے خلاف فلسطینی فورسز کی
دسمبر
بے دخل کیے جانے والے غیر ملکی خاندان کو 50 ہزارسے زیادہ نقدی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر داخلہ
?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا
اکتوبر
عرب لیگ میں شام کی واپسی کیسے ہوئی؟
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں شام کی نشست پر بشار الاسد کی جائز
مئی
اسرائیلی فوجی کمانڈر شدید تناؤ کا شکار؛ وجہ ؟
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج اور دیگر عسکری
جنوری
لبنان سے صہیونی فوج کی چوری
?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250
مئی
عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا
?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے
جنوری