🗓️
سچ خبریں:لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا کہ کسی نے بھی انتخابات منسوخ کرنے کی بات نہیں کی اور نہ ہی ان کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔
لبنانی البناء اخبارکی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے کل لبنان کی پارلیمنٹ کی عمارت میں ملاقات کی تاکہ ان کے فرانس کے دورے اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
نجیب میقاتی نےاس ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ انہوں نے حکومت میں اعتماد کے ووٹ کے دوران نبیہ بری کی تمام کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پیرس کے اپنے دورے کے ماحول سے آگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ ہم نے قانون سازی کے سیشن اور ضروری اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ کے تجویز کردہ قوانین کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین کی تنظیمی دفعات کے بارے میں بھی بات کی کہ ہم 20 سے زائد تنظیمی احکامات کو جلد از جلد منظوری کے لیے وزراء کونسل کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
لبنانی وزیر اعظم نے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد یا منسوخی میں تاخیر کے بارے میں بعض لوگوں کےدرمیان پائی جانے والی تشویش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی انتخابات منسوخ کرنے کی بات نہیں کی اور نہ ہی ان کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ ہے،انھوں نے کہا کہ انتخابی قانون کے حوالے سے ہم ایک ایگزیکٹو ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ قانون کے مطابق وقت پر پارلیمانی انتخابات کروائیں۔
واضح رہے کہ لبنانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ہفتے بجلی کمپنی کو انتباہ کے بعد کہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے یہ اس ماہ کے آخر تک بجلی مکمل طور پر منقطع ہو جائے گی ، نجی کمپنی اور مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامہ کے درمیان بجلی کمپنی کو فنڈ دینے کے لیے کالیں کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ، ریاض سلامہ نے اس مقصد کے لیے 200 ملین ڈالر سے 300 ملین ڈالر پیشگی ادا کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے ، بشرطیکہ توانائی اور وزرائے خزانہ وزیر اعظم کے ساتھ فالو اپ کریں۔
مشہور خبریں۔
امریکی جہاز حملہ کرنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں، وجہ ؟
🗓️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین
جولائی
ملک خوبصورت مردوں کے ہوتے ہوئے اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے
🗓️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ
نومبر
ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گردہلاک
🗓️ 22 اپریل 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور
اپریل
مردم شماری 2023 کے نتائج نوٹیفائڈ نہیں کیے جائیں گے، وزیر داخلہ
🗓️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ
جولائی
سلطنت تک پہنچنے کے بعد بن سلمان سے صیہونیوں کی پہلی توقع
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو
فروری
صیہونی وزیر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ اقوام متحدہ سے بھی برادشت نہ ہوا؟
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے صیہونی حکومت کے داخلی
جون
حزب اللہ کے میزائلوں نے امریکہ میں کیسے ہلچل مچا دی؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں شدت آنے
جون
موساد کے اجتماعی استعفیٰ کی وجہ
🗓️ 14 نومبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسرائیلی میڈیا اس کے چیئرمین ڈیوڈ برنیا کی طرف سے
نومبر