?️
سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو یوکرین کی جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے روس کی شرط کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف جوہری حملے کے جواب میں ممکن ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا اور نیٹو کے ساتھ براہ راست تصادم روس کے مفاد میں نہیں ہے۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بھی منگل کو ماسکو میں بین الاقوامی سلامتی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ روس کو یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
شوئیگو نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی امریکہ اور انگلینڈ کرتے ہیں اور نیٹو نے مشرقی اور وسطی یورپ میں اپنی افواج کی تعیناتی میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی مشترکہ افواج یوکرین میں روسی افواج کا سامنا کر رہی ہیں۔
ماسکو کانفرنس میں اپنے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا کہ مغربی اشرافیہ بالادستی برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ پیوٹن نے یہ بیان کیا کہ بین الاقوامی جواز پر مبنی کثیر قطبی دنیا ہی وقت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے اور مزید کہا کہ یک قطبی عالمی نظام کا دور ختم ہو رہا ہے اور مختلف سمتوں میں جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ بیشتر ممالک اور ان کے عوام آزاد ترقی کی راہ کی طرف مائل ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عدالتی اصلاحات اور پھانسیاں
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کی
مئی
سید حسن نصر اللہ کی قائدانہ صلاحیت کے بارے میں صہیونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ حزب اللہ
فروری
قومی اسمبلی میں شور شرابے کے بعد الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حزب
جون
بلوچستان: تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آج دوبارہ کھولا جائے گا
?️ 8 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حکومت نے تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال
اپریل
ایران کو غنیسازی سے روکنے پر راضی کرنا ناممکن ہے: وندی شرمن
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں: امریکہ کے سابق پولیٹیکل ڈپٹی سیکرٹری اور 2015 کے
مئی
وزیراعظم کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات
?️ 9 مارچ 2022کراچی: ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے آج کراچی میں
مارچ
پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک
اپریل
صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی مدد سے مسجد اقصی
مئی