🗓️
سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ قدس فورس مغربی ایشیاء میں غیر فعال سفارتکاری کو روکنے کا سب سے بڑا عنصر ہے۔
ایران کے مذہبی پیشو اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنی ایک تقریر میں قدس فورس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی برسوں سے خطہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثر و رسوخ پر غمزدہ ہیں،وہ شہید سلیمانی سےاسی وجہ سے پریشان تھے اور اسی وجہ سے انھیں شہید بھی کیا گیا جبکہ اگر منصفانہ طور پر دیکھا جائے تو قدس فورس مغربی ایشیاء میں غیر فعال سفارتکاری کی روک تھام کا سب سے بڑا عنصر ہے، اس فورس نے اسلامی جمہوریہ کی پالیسی کو وجود عطا کیا ہے،مغربی حکام اصرار کرتے ہیں کہ ایران کی خارجہ پالیسی ان کے جھنڈے تلے ہو،وہ ایسا ہی چاہتے ہیں کیونکہ برسوں سے ایسا ہی ہوتا چلا آ رہا ہے،قاجار کے آخری دور اور پہلوی کے زمانے میں ایران مغرب کے کنٹرول میں تھا۔
تاہم ایران کے اسلامی انقلاب نے اس ملک سے ان کا تسلط ختم کر دیا اور ان کے کنٹرول سے باہر آگیا لیکن اب وہ اس کنٹرول کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،چنانچہ اسلامی جمہوریہ چین کے ساتھ بات چیت کرتا ہے ، وہ مشتعل ہوجاتے ہیں ، روس سے بات چیت کرتے ہیں ، وہ بھڑک اٹھتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے پڑوسی ممالک کے متعدد معاملات کے بارے میں معلوم ہے جہاں اعلیٰ عہدے دار ایران کا سفر کرنا چاہتے تھے لیکن امریکہ نے اس کی مخالفت کی اور انھیں ہمارے ملک کا سفر کرنے سے روک دیا اس لیے کہ ہم مغربی ممالک کی مرضی پر نہیں چلتے ہیں اور ان کی ہر خواہش پوری نہیں کرتے ہیں لیکن انھیں یاد رہنا چاہیے کہ ہم جھکنے والے نہیں اور نہ ہی ان کی مرضی کے مطابق چلنے والے ہیں بلکہ ہم ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹ اجلاس بلانے کی ایک اور کوشش ناکام
🗓️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب
ستمبر
عالمی برادری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دیکھے
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک
ستمبر
سوڈانی فوج شہریوں کی حفاظت میں ناکام
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جون
صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی کے بُرے دن
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی این ایس او کے سی
اگست
فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ ترک طلباء کا اظہار یکجہتی
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک طلباء نے فلسطین کی حمایت میں امریکہ میں طلباء
اپریل
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم
🗓️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی
اپریل
پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ گیا
🗓️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے
مارچ
مصر کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
🗓️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اضافے کے
اپریل