🗓️
سچ خبریں:جہاں نیتن یاہو نے قدس آپریشن کا مضبوط، فوری اور درست جواب دینے کا دعویٰ کیا ہے، وہیں ان کی کابینہ کے ارکان کے درمیان مزاحمت سے نمٹنے کے بارے میں تنازعہ بھی بڑھ گیا اور فوج نے اپنی 60 فیصد افواج مغربی کنارے بھیج دیں۔
ذرائع ابلاغ نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں موجود صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے مزاحمت کے خلاف صیہونی حکومت کی پرانی دھکمیوں کو دہرانے کی اطلاع دی۔ نیتن یاہو، جن کی پالیسیوں پر مظاہرین نے ایک بار پھر تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں کی سڑکوں کو بھر دیا اور ان کی معزولی کا مطالبہ کیا، صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ضروری اضافی فورسز کو تعینات کر دیا ہے، انہوں نے صہیونیوں سے وعدہ کیا کہ وہ شہادت طلبانہ کاروائیاں کرنے والے فلسطینیوں کے گھروں کو جلد مسمار کر دیں گے ،انہوں نے کابینہ کے قانونی مشیر کے ساتھ تصادم میں اپنے عوامی تحفظ کے وزیر بن گوئر کا ساتھ دیا۔
صیہونی وزیر اعظم نے اپنی سکورٹی کابینہ کے اجلاس کے آغاز سے پہلے انتفاضہ کی شدت میں اضافے کے بارے میں تل ابیب کی تشویش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشیدگی میں اضافے کے خواہاں نہیں ہیں لیکن کسی بھی قسم کی غیر متوقع کارروائی کے لیے ہم خود کو تیار کر رہے ہیں، صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے صیہونی کنیسیٹ میں اعتراف کیا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں اور سکیورٹی سروسز کو صیہونی مخالف کاروائیوں کے مرتکب افراد کے اہل خانہ کو سزا دینے کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اس حوالے سے المیادین ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یروشلم میں ہونے والی دو کاروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کی فوج کے لیے اضافی نفری اور کمک کی بات کرنا اسرائیلی فوج کے اندر تباہی پھیلنے کا واضح ثبوت ہے ۔
المیادین نے صہیونی فوج کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ مغربی کنارے کی فوج کو ایک اضافی بٹالین کے ساتھ مضبوط کیا جائے گا،یہ فیصلہ سلوان آپریشن کے بعد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے تھے اور اس سے قبل قدس آپریشن شروع ہوا تھا۔ جو کہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سلسلے میں مقبوضہ فلسطین میں المیادین کے دفتر کے ڈائریکٹر نے بھی انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج کی 60 فیصد طاقت اور اس کی تمام فوجی اور بکتر بند بٹالینز نیز یونٹس اس وقت مغربی کنارے میں تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود یہ فوجی صیہونیوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکے،اس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صیہونی فوجی کبھی بھی فضائی مدد کے بغیر سڑکوں پر نہیں آئیں گے اور وہ فلسطینیوں کی شناخت اور ان کا سراغ لگانے کے لیے جدید ترین اور خطرناک جاسوسی پروگراموں کا وسیع پیمانے پر استعمال کرین گے، تاہم صہیونیوں کے مطابق شاباک صیہونی مخالف کارروائیوں کے مرتکب افراد کی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی سماعت کا احوال
🗓️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویزالہی اور تحریک انصاف کی ڈپٹی
جولائی
امریکہ کو ایران سے سردار سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا ڈر
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے
جنوری
ترک سیاحوں کو بغیر ویزہ مصر کا سفر کرنے کی اجازت
🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:قاہرہ میں ترک سفارت خانے کے ناظم الامور نے اعلان کیا
اپریل
عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا:وزیر داخلہ
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئوفاقی وزیر داخلہ
اگست
امریکی طلباء کی تعلیم چھوڑنے کی شرح میں اضافہ
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چھ مہینوں میں
مئی
ہیبرون کے جنوب میں صیہونی فوج کا حملہ
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: ہیبرون کے جنوب میں واقع قصبے دورامیں صیہونی فوج کے
جولائی
کیوبا کی پاکستان میں مقامی ویکسین تیار کرنے کی پیش کش
🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کیوبا کے ابدالہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری
جولائی
وفاقی وزیر توانائی نے اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں ریلیف کا عندیہ دے دیا
🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عندیہ دیا
اکتوبر