?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر حملوں اور اس کے محاصرے کے جاری رہنے کی وجہ سے اس پٹی کے باشندوں کی صحت اور انسانی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے باعث غزہ کی پٹی میں کمال عدوان اسپتال کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں
ان طبی ذرائع نے بتایا کہ اس اسپتال میں غذائی قلت اور خوراک کی کمی کے باعث کم از کم سات فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ اس پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال میں 2 فلسطینی بچے غذائی قلت اور خوراک کی کمی کے باعث شہید ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ کاری کے ڈائریکٹر رمیش راجاسنگھم نے منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں کم از کم 576000 افراد غذائی قلت کے دہانے پر ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے بھی کل اعلان کیا تھا کہ غزہ میں لاکھوں افراد بھوک سے مر رہے ہیں اور صحت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: انسانی امداد کے حصول کے لیے لائن میں لگے مظلوم فلسطینی بھی صیہونی جارحیت کا شکار
UNRWA نے یہ بھی اعلان کیا کہ غزہ کے 75 فیصد باشندے غیر محفوظ پانی استعمال کرتے ہیں جس کے باعث ان میں سیکڑوں متعدی امراض پھیل رہے ہیں جبکہ علاج کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
غزا پر صیہونی بمباری، سینکڑوں شہید اور زخمی – عالمی ردعمل
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:غزا ایک بار پھر صیہونی جارحیت کی زد میں ہے۔
مارچ
کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری کیلئے متحرک بنانے کی منصوبہ بندی کا فیصلہ
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری
مارچ
خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام
جولائی
سلمان خان کترینہ کی شادی میں کیوں نہیں جائیں گے؟
?️ 24 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی
نومبر
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پریشان! وجہ؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جنہوں نے ہمیشہ صیہونی حکومت
دسمبر
پڑھے لکھے لوگوں نے کس جماعت کو ووٹ دیا؟ سروے نتائج میں تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 8 فروری کو ہوئے عام انتخابات کے حوالے
مارچ
غزہ جنگ میں صیہونیوں کی بےبسی؛صیہونی فوج کی زبانی
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ جنگ کے 147
مارچ
امریکہ نے حزب اللہ کے بارے میں اسرائیل کو کیا کہا؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے لبنان کے خلاف جنگ
ستمبر