سچ خبریں:فیس بک نے صہیونیوں کے مفاد میں کاروائی کرتے ہوئے منگل کی شب فلسطینی واقعات کا احاطہ کرنے والے نیوز پیجز القسطل اور میدان القدس کو حذف کر دیا۔
قدس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک نے نیوز پیجز القسطل اور میدان القدس کو حذف کر دیا جس کا مقصد قدس میں قابض حکومت کے جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔
واضح رہے کہ اس اقدام کے بعد فلسطینی صحافیوں اور کارکنوں نے ایک مہم شروع کی جس میں اعلان کیا گیا کہ فیس بک اپنی فلسطین مخالف پالیسی پر واپس آگیا ہے، مہم میں کہا گیا ہے کہ یروشلم میں قابض حکومت فیس بک کے ساتھ اپنے تعلقات کے ذریعے فلسطین کے موجودہ واقعات کو نہیں مٹا سکتی جو شہداء کے خون اور قیدیوں اور زخمیوں کی اذیتوں پر مبنی ہیں کیونکہ فلسطین کا مسئلہ اس سے بڑا اور وسیع ہے اور یروشلم کی قابض حکومت دنیا کی اقوام اور مجازی دنیا میں اس کے پھیلاؤ کو کبھی نہیں روک سکتی۔