?️
سچ خبریں:فلوریڈا میں ایک عمارت کے گرنے کے دو ہفتوں سے بھی زیادہ عرصہ کے بعد 64 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ76 تاحال لاپتہ ہیں ، لاپتہ افراد کی زندہ ملنے کا امکان نہ ہونے کے بعد آپریشن ریسکیو مرحلے سے لاشیں نکالنےکے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
دوہفتے قبل فلوریڈا کے شہر میامی میں رہائشی عمارت کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی جبکہ ملبے میں 10 دیگر افراد کی لاشیں ملی ہیں، جب مقامی عہدیداروں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے افراد کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے اس کے ایک دن بعد میامی-داد کے میئر ڈینیلا لیون کاوا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 76 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہوں،خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تعداد میں کم زیادہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ 24 جون کی صبح عمارت گرنے کے وقت تمام رہائشی وہاں موجود نہ ہوں۔
اگرچہ مقامی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ سرچ اور ریسکیو آپریشن جمعرات کو آدھی رات تک مکمل ہوجائے گالیکن ملبے میں کھدائی تب تک جاری رہے گی جب تک کہ حادثے کے دن عمارت میں موجود تمام افراد کی لاشیں نہیں مل جاتیں،فلوریڈا کے گورنر رون دیسانتیس نے اس دن کو ایک مشکل دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تب تک ہار نہیں مانیں گے جب تک کہ ملبے کی سب سے نچلی سطح تک نہیں پہنچ جاتے اور تمام متاثرین کی لاشوں کی تلاش نہیں کر لیتے۔
واضح رہے کہ جب سے عمارت کے باقی ماندہ حصے کو منہدم کیا گیا ہے، لاشوں کی تلاش میں تیزی آئی ہےاور اس سے ملبے کی گہرائیوں تک رسائی اور بھاری مشینوں کے استعمال میں مدد ملی ہے،اتوار کی شام کو جیسے ہی استوائی طوفان ایلسا جنوبی فلوریڈا کے قریب پہنچا میامی میں واقع 12 منزلہ رہائشی ٹاور ، جس کے کچھ حصےپہلے ہی گر چکے تھے،کو دھماکہ خیز مواد سے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
مغربی میڈیا کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹاور گرنے کے بعد سے کسی کو ملبے سے زندہ نہیں بچایا گیا،بی بی سی کے مطابق گرنے والی بارہ منرلیہ عمارت میں 55 اپارٹمنٹ تھےجن کی رواں سال ملٹی ملین ڈالر کے منصوبے کے تحت تعیر نو کی جانی تھی۔
مشہور خبریں۔
پنجاب پولیس کے عجیب و غریب کارنامے
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اختیارات کے
اگست
اسرائیل تباہی کے دہانے پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان
اکتوبر
بی بی کی ڈیکوری حیثیت سے ٹرمپ کے دباؤ تک؛ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا امریکہ کا غیرمتوقع دورہ عبرانی
اپریل
ایران کی طرف کسی کو ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے:سپاہ پاسداران
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہناہے کہ ایرانی قوم نے اس
فروری
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بن سلمان کی تین شرائط
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:ہ2017 تک عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان کھلے عام
ستمبر
صیہونیوں کی غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی سازش
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قابض وزیر جنگ اسرائیل
جولائی
لبنان کے دہشگردانہ حملوں کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اہم بیان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حالیہ
ستمبر
پیپلز پارٹی کی بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد میں دراڑیں اس وقت
جون