🗓️
سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور بیرون ملک اس تحریک کے سربراہ خالد مشعل کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے بدھ کی شام کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ صیہونی وزیر خارجہ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ہم قیدیوں کی واپسی کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے موساد کے سربراہ کو کسی بھی جگہ بھیجیں گے، کہا: ہم ہنیہ اور مشعل کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے، اور وہ اپنی موت نہیں مریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا برائی کے سوا کچھ نہیں:اسماعیل ہنیہ
کوہن نے دعویٰ کیا کہ ہم نے قبرص اور برطانیہ کے ساتھ اسرائیل کی سکیورٹی کی نگرانی میں قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راستے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے عبرانی چینل 13 نے بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ معاہدے میں مشہور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 30 سے 40 اسرائیلی قیدی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس معاہدے میں کشیدگی میں کمی کے ساتھ بعض علاقوں سے جزوی انخلاء بھی شامل ہے، اس کی مدت ایک ہفتے سے ایک مہینے تک ہے۔
اس اسرائیلی چینل نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگر معاہدے کو اگلے مرحلے میں منتقلی کے دوران انجام دیا جاتا ہے تو، غزہ میں فوجی منصوبوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔
صیہونی چینل نے کہا کہ ہمیں حماس کی طرف سے اپنی فوجی کاروائیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو معاہدے سے جوڑنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ اسے اپنا ایک کارنامہ سمجھے۔
ادھر صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے اعلان کیا کہ تل ابیب نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کی تجویز پیش کی ہے، لیکن حماس نے مکمل جنگ بندی کے بغیر اس پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس تجویز کی بنیاد پر جنگ بندی کے دنوں میں توسیع کی جا سکتی ہے اور خطرناک قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کی شاندار جیت پر اہم بیان جاری کردیا
اس سلسلے میں غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار 200 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 52 ہزار 600 تک پہنچ گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
جیمی کارٹر 100 کا سال کی عمر میں انتقال
🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:سابق امریکی صدر جیمی کارٹر، جو 100 سال کی عمر میں
دسمبر
بھارتی اداکارنے اپنے مداح کی پریشانی دور کردی
🗓️ 23 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا
فروری
اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور
🗓️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت اور
اپریل
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے ایک
جنوری
غزہ کی طبی امداد بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
جنوری
امریکہ میں سعودی اور صیہونی حکام کی ملاقات کا انکشاف
🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں: انٹرسیپٹ نیوز سائٹ نے امریکہ کے تعاون سے سعودی اور
مئی
بلوچستان: مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکا‘، 52 افراد جاں بحق
🗓️ 29 ستمبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے
ستمبر
فواد چوہدری نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا
🗓️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کی ترقی
اگست