🗓️
سچ خبریں:فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ نابلس کی کاروائی نے ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمتی تحریک فلسطین کی آزادی تک صیہونیوں کو چین نے جینے نہیں دے گی۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ غرب اردن کے شہر نابلس میں سینتیس سالہ فلسطینی شہری محمد عوض ابو کافیہ نے اپنی گاڑی سے کئی صیہونی پولیس افسروں کو کچل دیا، یہ شہادت طلبانہ اقدام صیہونی کالونی حفات گلعاد کے قریب انجام دیا گیا،اس واقعے کے فورا بعد صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔
ادھر فلسطینی استقامتی گروہوں نے مسلحانہ جد وجہد کو صیہونی حکومت سے مقابلے کا واحد طریقہ کار قرار دیا ہے،استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے اور فلسطین کے خلاف ان کے اقدامات کو روکنے کا واحد طریقہ مسلحانہ کارروائی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق گذشتہ چند مہینے کے دوران، صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیوں کی شدت اور تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے جس سے صیہونی حکومت وحشت میں مبتلا ہوگئی ہے، اس موقع پر حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور نابلس اور بیت المقدس میں ہونے والی مسلحانہ جھڑپیں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام اور غرب اردن کے مجاہدین، غاصب صیہونی فوج کو ہر روز ایک نیا جھٹکا دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین حتمی کامیابی یعنی فلسطینی سرزمین کی مکمل آزادی تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔
حماس کے ترجمان نے زور دیکر کہا کہ آئندہ چند دنوں میں صیہونی شدت پسند مسجدالاقصی پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں جس کے لئے فلسطینی نوجوانوں اور انقلابی عوام کی جانب سے مزید مضبوط عزم و ارادے کے اظہار اور غاصب صیہونیوں پر اور بھی کاری ضربیں لگانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مسجد الاقصی میں اپنی موجودگی کو بڑھانا ہوگا،حماس کے ترجمان نے یہودیوں کی عیدوں کے بہانے ان کی جانب سے مسجد الاقصی کی توہین کیے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی پر حملہ، ملت فلسطین پر حملے کے مترادف ہے اور فلسطینی عوام کبھی بھی اپنے مقدس مقامات کی توہین اور انہیں صیہونی رنگ دینے کو برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے زور دیکر کہا کہ ملت فلسطین ہر ممکنہ طریقے سے مسجد الاقصی کا دفاع کرتی رہے گی۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان لڑائی کیوں تیز ہو گئی؟
🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی گہرائی اور وسعت کے بڑھنے کے
اپریل
دنیا میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے
اپریل
ہدہد 3 نے صیہونیوں کی مساوات کو کیسے بگاڑا؟
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: رائی الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے ایک
جولائی
صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے
اگست
مبینہ بیٹی کا معاملہ: عمران خان کےخلاف نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی
مارچ
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ
🗓️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں
ستمبر
وزیر خارجہ اور شازیہ مری کے درمیان تلخ کلامی
🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے
جون
عدالتی اصلاحات بل:حکومت نے درخواستوں کیخلاف 8 صفحات کا جواب جمع کرا دیا
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس،وفاقی
مئی