?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے سلامتی کونسل کے صدر، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر کو لکھے گئے اپنے خطوط میں یروشلم کی موجودہ صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو شیخ جراح میں فلسطینیوں اور عیسائیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ کارروائیوں کے مقابلہ میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے "شیخ جراح اور مقدس مقامات کی حمایت کے لیے فلسطین کو موقع” کے عنوان سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سپیکر کوالگ الگ خطوط لکھے ہیں جن میں منصور نے اقوام متحدہ کے حکام کو بے دفاع فلسطینی عوام خاص طور پر مقبوضہ مشرقی یروشلم کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نےاس افسوسناک صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے موجودہ سفارتی، سیاسی اور قانونی طریقہ کار کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا نیز سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری سے امن رہنماؤں کی حیثیت سے فوری طور پر اس سلسلہ میں کام کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
حماس کا صیہونی حکام کو فلسطینی قیدیوں کے بارے میں انتباہ
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال اور جنگ بندی
دسمبر
بلاشبہ یوکرین میں ہمارے آپریشن کے اہداف پورے ہوں گے: پوٹن
?️ 12 اپریل 2022روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں ان کے
اپریل
جمہوریت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کی وزارت داخلہ کے نائب محمد نبی عمری نے اس
اکتوبر
شہید حسن نصرالله امریکی-صہیونی بالادستی کے خلاف ایک اہم چیلنج تھے:عرب نیشنل کانگریس
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل حمدین صباحی نے کہا
فروری
ہیگ میں مقدمے کی سماعت، صیہونی جرائم کا سلسلہ
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
سعودی شہریوں کی نظر میں غزہ کی جنگ ؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی تھنک ٹینک کے نئے سروے کے نتائج
دسمبر
امریکی سیاستداں کو ٹرمپ پر تنقید کا صلہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی بیٹی لِز چینی، ٹرمپ
اگست
کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر آئی ایم ایف کو الوداع کہنے میں مدد دے سکتے ہیں، وزیراعظم
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں
اپریل