سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کی کوششوں کے باوجود فلسطین زندہ ہے اور اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں سنہ 1948 کے علاقوں اور مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں فلسطینی نوجوانوں کی بیداری، تحریک اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان تحریکوں نے ظاہر کیا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کی کوششوں کے باوجود فلسطین زندہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، خدا کے فضل سے حتمی فتح فلسطینی عوام کی ہوگی۔
انہوں نے یمن کے مظلوم عوام کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے سعودی حکام کو ہمدردانہ اور خیر خواہانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ یمن میں جنگ کیوں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے؟، اس جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کریں۔
انہوں نے یمن میں حالیہ جنگ بندی کہ اگر یہ معاہدہ حقیقی معنوں میں لاگو ہوتا ہے تو یہ جاری رہ سکتا ہے اور یمنی عوام بلاشبہ اپنی اور اپنے قائدین کی کوششوں، ہمت اور اقدام کی بدولت جیت جائیں گےاور خدا ان مظلوموں کی مدد کرے گا۔