?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن خونی کھیل جاری ہے جس کے نتیجے میں ہر دن درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل منی بسوں پر حملہ کیا گیا اور دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ کابل میں کیا گیا جو منی بسوں پر ہونے والے حملوں کا سلسلے کا تازہ حملہ ہے۔
اس سے قبل رواں ہفتے کے اوائل میں دو بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں امریکی فوج کے انخلا کے دوران مزید کشیدگی بڑھے گی۔
پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکا کابل کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا جہاں آزادی کی اکثریت ہزارہ برادری کی ہے، جو اکثر دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں 4 افراد مارے گئے اور 4 زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ چند گھنٹوں بعد چند کلومیٹر کے فاصلے پر دوسری بس نشانہ بنی جو ہزارہ برادری کی آبادی کے قریبی علاقہ ہے، تاہم کسی گروپ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں داعش سے منسلک دہشت گرد گروپ نے کابل میں بسوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جہاں 10 افراد مارے گئے تھے۔
افغانستان کے مختلف صوبوں میں فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور کابل میں بھی حملے جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں اضافہ امریکی فوج کی واپسی کے اعلان کے بعد ہوا ہے جس کے تحت باقی رہ جانے والے 2 ہزار 500 فوجی واپس چلے جائیں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ 11 ستمبر کو نائن الیون واقعے کے 20 برس مکمل ہونے سے قبل فوج کا مکمل انخلا ہوگا، ماہرین کو خدشہ ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی برقرار رہے گی اور دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ داعش کا خطرہ افغانستان اور پورے خطے کے لیے موجود ہے اور افغانستان میں اس کے 2 ہزار جنگجو موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینوں نے صہیونیوں کو جنین سے فرار ہونے پر مجبور کیا
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی خصوصی یونٹوں نے آج منگل کی صبح فوجی گشت
اپریل
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ و تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا
?️ 11 جنوری 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور
جنوری
بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللّٰہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو۔ طلال چوہدری
?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا
جنوری
ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں ایران کو پھر دھمکی
?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے
ستمبر
اقوام متحدہ میں صیہونیوں کی ایک اور شکست
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےصیہونی حکومت کی جانب سے مئی
دسمبر
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک خرم علی خان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
ہماری حکومت دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی حکومت ہے:امریکی سینیٹر
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت دنیا کی
مئی