?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک سے وابستہ عرین الاسود گروپ نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی دشمن مغربی کنارے کے شمال میں ایک عنقریب جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک سے وابستہ عرین الاسود گروپ نے پانچ ہفتوں کے وقفے کے بعد اپنے پہلے بیان میں بلاطہ کیمپ میں صیہونیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے فارس حشاش کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی دشمن خون، گولی اور بندوق کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس، مغربی کنارے اور مختلف کیمپوں کے باشندوں کو خبردار رہنا چاہیے کہ صہیونی دشمن مستقبل قریب میں ان کے خلاف جنگ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان علاقوں کے باشندوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو شمالی مغربی کنارے میں ہونے والی جنگ میں داخل ہونے کے لیے تیار کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کو مزاحمت پر اعتماد کرنا چاہیے کیونکہ مزاحمتی قوتیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گی نیز پیچھے ہٹنے اور ہتھیار ڈالنے کا بھی کوئی راستہ نہیں ہے۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ وہی صہیونی ہیں جن کے ہاتھ فلسطینی قوم کے بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور انہیں اس کی قیمت چکانی ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے جنین میں بہادرانہ آپریشن کے نفاذ پر مبارکباد پیش کی جس کے نتیجے میں 5 صیہونی زخمی ہوئے جس کے بعد بلاطہ کیمپ پر صیہونی افواج کے حملے کے دوران 19 سالہ فلسطینی نوجوان فارس حشاش کی شہادت ہوئی۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی یوکرین کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کرنا چاہتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے حکومت میں وسیع پیمانے پر ردوبدل
جولائی
مغربی ممالک یوکرین سے کیا چاہتے ہیں؟یوکرینی صدر کی زبانی
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے روسی حملوں میں اضافے کے بارے
مئی
سپریم کورٹ کے ججز کا ساتھی جج کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر غور
?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قانونی حلقوں میں دبے الفاظ میں جاری بات
فروری
ایران نے کیا میڈیا کے شام میں مداخلت کے الزام کو مسترد
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے مختلف شہروں میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان
دسمبر
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اہم پیغام دیا
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں
ستمبر
طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا
ستمبر
صیہونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے
جولائی