?️
سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے غزہ کے الزیتون محلے میں پیش قدمی میں صیہونی فوج کی شکست اور جارحین کے درجنوں ہتھیاروں کے تباہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ کے الزیتون محلے میں تعینات مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مسلسل نویں روز بھی صہیونی دشمن اس محلے کے مرکز کی طرف پیش قدمی نہیں کرسکا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران ہم نے صہیونی دشمن کے بیس سے زائد ہتھیاروں کو تباہ کر دیا نیز ہم نے حملہ آوروں کے خلاف گھات لگا کر درجنوں حملے کیے۔
فلسطینی مزاحمتی فورسز کے اس ذریعے نے مزید کہا کہ ہمارے مجاہدین نے صہیونی عناصر کے اجتماع کی جگہوں کو نشانہ بنایا، خاص طور پر ان کے اسنائپرز کو نیز ہم نے دشمن کے ہتھیاروں اور ان کے ہیڈ کوارٹر پر گولہ باری کی۔
انہوں نے بیان کیا کہ میدان میں اس شکست کا بدلہ لینے کے لیے جارح دشمن نے زیتون محلے کے جنوب میں درجنوں مکانات کو تباہ اور اڑا دیا اور اس محلے کے مرکزی اور شمالی علاقوں پر بمباری کی۔
مزید پڑھیں: غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر
مزاحمتی فورسز کے اس ذریعہ نے کہا کہ ہمارے مجاہدین دشمن کے گمان سے بھی زیادہ ان کے قریب ہیں اور وہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہیں نیز جارح عناصر کو نشانہ بناتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کشمیری کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے
جولائی
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ
بائیڈن کی ممکنہ بدعنوانی کے خلاف مزید دستاویزات منظرعام پر
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے ایک اہلکار کا کہنا
جون
اسرائیل کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:جہاں ایک طرف صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ
ستمبر
یمن میں ایران کی فوجی موجودگی کبھی نہیں رہی:ایران
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودیوں کے اس دعوے کے
دسمبر
آمنہ الیاس کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید
?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے
اپریل
سعودی عرب میں امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ جنگی مشقیں
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار
مئی
بائیڈن کو اب پتا چلا ہے کہ چین کہاں پہنچ چکا ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا کہ یوکرین میں جنگ
جولائی