?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت کو قرار دیا۔
قدس فورس سے وابستہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے نوجوان فلسطینی شہید سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جہاد اسلامی مجاہدین کا پاکیزہ خون اب بھی جوش مار رہا ہے اور وطن عزیز نیز مقبوضہ فلسطین میں ہر طرف بہہ رہا ہے۔
جہاد اسلامی موومنٹ کی طرف سے مغربی کنارے کے قصبے طمون میں 26 سالہ فلسطینی نوجوان بنی عودہ کی شہادت پر رد عمل میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اس شہر میں قیدیوں کی ایک بڑی تعداد اپنا جہادی فریضہ انجام دے رہی ہےجوطمون کے قصبے سے طوباس شہر پہنچے اور صہیونی فوجیوں کے حملے کے خلاف اپنی سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع کی آوازپر لبیک کہا نیز ایک لمحے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔
جہاد اسلامی موومنٹ نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ یہ تحریک فلسطینی سرزمین اورفلسطینی قوم کا دفاع جاری رکھے گی نیز اپنے وطن کو غاصبوں کی غلاظت سے آزاد کرانے کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاد اسلامی کا عقیدہ ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے جہاد اور مزاحمت ہی واحد اور مختصر ترین راستہ ہے، اس سلسلے میں مغربی کنارے میں فلسطین کی فلسطینی عوام کی آزادی تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے اس نوجوان فلسطینی کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہا کہ جہاد اسلامی تحریک کو اپنے جوانوں اور افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ شہید ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے فلسطین کے شہروں اور دیہاتوں پر صیہونی غاصبوں کی جارحیت کو روکنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا۔


مشہور خبریں۔
کیا جنیوا میٹنگ امریکہ روس تعلقات کے بحران کا خاتمہ ہے؟
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:پچھلے ہفتے تک روس امریکہ تعلقات میں بحران کا عالم تھا
جون
امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا
نومبر
اسرائیل کا آئرن ڈوم ایک ناکام منصوبہ ہے: الاہرام رپورٹ
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:رپورٹ کے تسلسل میں صیہونی حکومت کے 13 چینل کی معلومات
مئی
نیتن یاہو جنوبی شام میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے
مارچ
القسام کا صہیونی فوجیوں پر بڑا حملہ
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کے شمالی علاقے "بیت لہیا” میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس
مئی
امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں
ستمبر
بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛کیا ہو سکتا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں جڑ
جولائی
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے: قطری وزیراعظم
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم حماد بن جاسم الثانی نے بدھ
مارچ