🗓️
سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملک فلسطینیوں کے زیادہ قریب ہے اور انہیں چھوڑ دینے کو قبول نہیں کرتا۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے الرائے اردن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اردن ہمیشہ سے امت اسلامیہ اور اس کے مسائل کا حامی رہا ہے اور رہے گا، ہم فلسطینیوں کے قریب ترین ہیں اور ہم انہیں بھول جانے کو کبھی قبول نہیں کریں گے،ہمیں فلسطین کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے علاقائی مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اردن کی اندرونی صورتحال کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس ایک جامع اقتصادی وژن ہے جس پر عمل درآمد میں ہمیں ناکام نہیں ہونا چاہیے، اقتصادی اصلاحات کے لیے دو سالہ حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن انتظامی اصلاحات زیادہ اہم ہیں، اردن کے بادشاہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے۔
عبداللہ دوم نے اردن اور تمام عرب ممالک ایران کے ساتھ باہمی احترام، اچھی ہمسائیگی، ملکوں کی خودمختاری کے احترام اور ان کے معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر اچھے تعلقات چاہتے ہیں، انہوں نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں کہا کہ ہمیں اپنے موقف میں واضح ہونا چاہیے،مسئلہ فلسطین کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،مسئلہ فلسطین ہمارا پہلا اور مرکزی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تنازعات کی بنیاد اور آفاقی اور مستقل امن کی کنجی ہے، فلسطینی عوام کے مظالم کو دور کیے بغیر خطے میں سلامتی، استحکام اور امن قائم نہیں ہوسکتا۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ 20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ صیہونی حکومت
جون
ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ یوکرین نے
جون
روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو شرمناک قرار دے دیا
🗓️ 5 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب
اپریل
نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصور وار سمجھا جاتا ہے: ماہرہ خان
🗓️ 13 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے
ستمبر
سعودی عرب نے امریکہ سے مانگی مدد
🗓️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق ریاض نے سعودی عرب سے کہا ہے
اکتوبر
ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو کی کامیابی پر حکومت اور اپوزيشن دونوں خوش
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم
اگست
سعودی عرب میں نئی فوجی تنصیبات تعمیر کرنے کا امریکی منصوبہ
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی دفاعی ذرائع نے اعلان کیا کہ پینٹاگون سعودی عرب میں
ستمبر
صحافی ارشد شریف قتل کیس کے بارے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے
جولائی