?️
سچ خبریں:فلسطینی قوم کی جدوجہد میں حصہ لینے پر اپنے ملک میں قید ایک 76 سالہ جاپانی خاتون کو بیس سال کی سزا پوری ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ 76 سالہ فوساکا شگینوبو، جسے فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، اپنی سزا پوری کرنے کے بعد فلسطینی مخصوص رومال کے ساتھ جیل سے باہر نکلیں۔
واضح رہے کہ شگینوبو جاپانی ریڈ آرمی کے بانیوں میں سے ایک ہیں جس نے دنیا بھر میں صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف فلسطینی عسکری گروپوں کے ساتھ مل کر مختلف کارروائیاں کی ہیں، مشرقی ایشیا میں 30 سال کے ظلم و ستم کے بعد انہیں 2000 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ جاپانی خاتون کے مختلف فلسطینی رہنماؤں سے وسیع رابطے تھے، جن میں غسان کنفانی بھی شامل تھے، جنہیں بیروت میں صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروسز نے قتل کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ جاپانی ریڈ آرمی کی کارروائیوں میں سے ایک آپریشن اللد ایئرپورٹ میں کی جانے والی کاروائی تھی جو فلسطینی گروہوں کے تعاون سے کی گئی اور اس کے نتیجے میں 26 صہیونی مارے گئے جو صیہونیوں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست معاشی بحران کا شکار
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کی دسیوں بڑی کمپنیوں نے شدید معاشی جمود
ستمبر
5اگست کو ”یوم استحصال کشمیر“کے طور پر منایا جائے گا،حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دیدی
?️ 31 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جولائی
عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز
اکتوبر
کیا اب بھی ترکی اسرائیل کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:کویت میں اپنی پریس کانفرنس میں ترکی کے وزیر تجارت عمر
نومبر
ٹرمپ، وفاقی جج کے فیصلے کے باوجود، کومی کے خلاف مقدمہ آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم
?️ 30 نومبر 2025ٹرمپ، وفاقی جج کے فیصلے کے باوجود، کومی کے خلاف مقدمہ آگے
نومبر
اقوام متحدہ: غزہ شہر پر قبضے کے اسرائیل کے منصوبے کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی ہمدردی نے
اگست
ہم مغربی پٹی میں نئی حقیقت مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: سرایا القدس
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس کے ایک میدانی
دسمبر
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ