?️
سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کی تحریک کی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی کمانڈر فاطمہ برناوی 83 سال کی عمر میں قاہرہ کے فلسطین اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
فاطمہ برناوی 1939 میں یروشلم شہر میں افریقی نژاد کے ایک خاندان میں پیدا ہوئیں اور 9 سال کی عمر میں یہودی قبضے کی وجہ سے انہیں اپنے خاندان کے ساتھ بیت المقدس چھوڑ کر اردن میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ جانا پڑا،1960 کی دہائی میں صہیونی قبضے کے خلاف تحریک فتح کی جدوجہد کے عروج کے دوران، برناوی فلسطینی فدائیوں کی صفوں میں شامل ہوئیں اور بعد ازاں 1967 میں پہلی فلسطینی خاتون کے طور پر، صہیونی قبضے کے خلاف ایک فلسطینی ملیشیا تنظیم کی بنیاد رکھی، اس طرح وہ پہلی فلسطینی خاتون کمانڈر بن گئیں اور فلسطین کی تحریک آزادی کی خاتون کمانڈر نے عصری دور کو اپنے نام کیا۔
برناوی بعد میں فلسطینی خواتین کی پولیس کے قیام کی ذمہ دار تھیں لیکن بالآخر اکتوبر 1967 میں بیت المقدس شہر میں اسرائیلی قبضے کے صہیون سینما میں بم رکھنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا جہاں صیہونی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

تاہم ساڑھے 10 سال کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بالآخر نومبر 1977 میں مصری حکومت کی ثالثی سے برناوی کو اس وقت کے مصری صدر انور سادات کے مقبوضہ علاقوں کے دورے سے قبل صیہونی حکومت کی جیلوں سے رہا کر دیا گیا۔
برناوی بالآخر جمعرات کو 83 برس کی عمر میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے فلسطین ہسپتال میں انتقال کر گئی لیکن ان کا نام اپنے ملک کے نام کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گا۔


مشہور خبریں۔
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کیا جائے:عمران خان
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
اگست
حکومتی و عسکری قیادت کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی سویلین اور ملٹری ہائی کمان کے
مارچ
زیلنسکی نے یوکرین کی غیر جانبداری کے لیے تیاری کا اعلان کیا
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 33ویں دن کا آغاز یوکرین کے
مارچ
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن بل 2025 کی منظوری دے دی
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی
جنوری
جنوبی شام میں داعش کا ایک رہنما ہلاک
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:داعش تکفیری گروہ کی فوجی کارروائیوں کا انچارج ابو عمر جبابی
اگست
ٹی ٹی پی بھارتی فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد
اگست
فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر
اگست
فلسطین کے جنین شہر پر صیہونی حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین
فروری