سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی شہاب نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی پرواہ کیے بغیر فلسطینی بچوں کی تصویر شائع کی ہے جو نابلس کے جنوب میں زعترہ کراسنگ کے قریب نماز ادا کر رہے ہیں۔
اس خبر رساں ادارے نے ان بچوں کی نماز ادا کرنے کے فیصلے کی وجہ قابض فوج کی طرف سے عائد پابندیوں کے باعث ہونے والی بھاری ٹریفک کو بتایا۔
ایک اور خبر میں صیہونی حکومت نے بیت المقدس کی بیت فجر بستی میں مقیم فلسطینی اسیر ملک اکرم محمد کو آٹھ ماہ کی اسیری کے بعد رہا کردیا۔
فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے یہ بھی اعلان کیا کہ قابض حکومت نے یروشلم کے شمال مشرق میں حزمہ بستی کے رہائشی محمد عبدالحمید الخطیب کو 21 ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع دیر البلاح کے رہائشی مفید علی العدینی ایک اور فلسطینی قیدی ہیں جنہیں ساڑھے پانچ سال کی اسیری کے بعد آج جیل سے رہا کیا گیا۔
صیہونی حکومت کے کان ٹی وی چینل نے بھی غزہ کی پٹی کے قرب و جوار میں واقع بیری نامی صہیونی بستی میں آگ لگنے کی خبر دی ہے، جو ممکنہ طور پر فلسطینی جنگجوؤں کے آگ لگانے والے غباروں کی وجہ سے لگی تھی۔
مشہور خبریں۔
بلی تھیلے سے باہر آگئی، شریف فیملی پی آئی اے کو اونے پونے خریدنا چاہتی ہے، علی امین گنڈاپور
نومبر
شمالی غزہ کے خلاف نیتن یاہو کا خطرناک منصوبہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف
ستمبر
خاشقجی کے قاتل کی رہایش ریاض کے ایک سیکورٹی کمپلیکس میں
دسمبر
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
جولائی
عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید
جولائی
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
اپریل
کیا سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گی؟
اکتوبر
جنوبی کوریا نے جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرا دیا
اپریل