سچ خبریں:صہیونی قومی سلامتی تنظیم کے سربراہ نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا ہے کہ اگر حماس فلسطینی انتخابات میں حصہ لیتی ہے تو انتخابات کو منسوخ کر دیا جائے۔
صیہونی چینل کان نے جمعہ کی شام کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینی انتخابات میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی شرکت اور اس کی جیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کررہے ہیں،رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کی تنظیم (شاباک) کے سربراہ نداف آرگمان نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے کہا کہ اگر حماس انتخابات میں حصہ لیتی ہے تو انتخابات منسوخ کردیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آرگمان نے یہ درخواست دو ہفتے قبل ابو مازن کے رام اللہ کے دورے کے بعد کی ہے، صیہونی چینل نے ایک فلسطینی ذریعے کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے شاباک کی اس درخواست کی مخالفت کی ، یادرہے کہ15 ماہ کے وقفے کے بعد فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات 22 مئی کو ہونا طے پائے ہیں جس میں مختلف فلسطینی گروپوں کی شرکت ہوگی۔
یادرہے کہ اس سے قبل عرب 48 ویب سائٹ نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی سکیورٹی تنظیموں کو خدشہ ہے کہ انتخابات میں حماس کی فتح کے ساتھ 2006 کی طرح یہ گروپ غزہ کی پٹی کے علاوہ مغربی کنارے پر بھی حاوی ہوجائے گا،صیہونی اخبار ہارٹیز کے فوجی تجزیہ کار آموس ہریل نے لکھا ہے کہ محمود عباس نے اب تک اسرائیلی انتباہات کو نظرانداز کیا ہے کہ حماس جیت سکتی ہے اور مغربی کنارے کے بڑے علاقوں پر قبضہ کرسکتی ہے اس لیے ہمارا کہنا ہے کہ اگر یہ تنظیم انتخابات میں حصہ لیتی ہے تو انتخابات کو منسوخ کر دیا جائے،ادھر حماس کا کہنا ہے کہ ہم بڑھ چڑھ کر انتخابات میں حصہ لیں گے اور اس کو صیہونیوں کے لیے سیاسی میدان جنگ بنا دیں گے۔