?️
سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں مسافریطا میں فلسطینیوں کی املاک کو ضبط کر لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں مسافریطا میں فلسطینیوں کی املاک کو ضبط کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کی لگام کسنے کا وقت آگیا ہے:فلسطینی اتھارٹی
مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی قابض فوج کے جوانوں نے عمارت کی تعمیر نو کے دوران الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں مسافریطا میں مقیم ایک فلسطینی شہری کی ایک الیکٹرک موٹر اور کچھ تعمیراتی سامان قبضے میں لے لیا۔
اس کے علاوہ جنین کے مغرب میں صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک معذور فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا،مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس معذور فلسطینی نوجوان کی گرفتاری قابض صہیونی فورسز کے ہاتھوں زد و کوب کے بعد عمل میں لائی گئی۔
اسی دوران صیہونی حکومت کے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس علاقے پر چھاپہ مارا اور اس کے داخلی راستوں پر چوکیاں قائم کیں، صہیونی فوج کی ان کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور غاصبوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
دوسری خبر یہ ہے کہ رام اللہ کے شمال میں شیلو کی صہیونی بستی کے قریب فلسطینی نوجوانوں نے ایک صیہونی آباد کار کی گاڑی پر پتھراؤ کرکے اسے زخمی کردیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ہے:سلامتی کونسل کے ممبران
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی موجودہ صورتحال پر غور
دسمبر
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست
پاکستان نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی مذمت کی
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان عالمی برادری سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مشرق
ستمبر
معرکہ حق کے بعد سیز فائر ہوچکا، ہم امن اور برابری کی بنیاد پر مسائل کا حل چاہتے ہیں، شہباز شریف
?️ 21 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق
ستمبر
نومبرمیں چین پاکستان میں 81.6 ملین ڈالر کی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ
?️ 18 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) نومبر کے مہینے میں چین پاکستان میں81.6 ملین ڈالر کی براہِ
دسمبر
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد کا انتقال
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے
اگست
صیہونی سیف القدس کے تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے: حماس
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ صہیونیوں کے
مئی
ناپاک عزائم کے لیے ناجائز پیسہ کون فراہم کرتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ان دنوں خلیج فارس کے ممالک بشمول سعودی عرب اور متحدہ
دسمبر