?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ نئی قرارداد کا مسودہ فلسطینی عوام کو قتل کرنے کا ایک اور لائسنس ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہہ رہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے بارے میں نئی امریکی قرارداد کے مسودے کی حمایت نہ کرے کیونکہ یہ دستاویز فلسطینی عام شہریوں کو مارنے کے لائسنس سے زیادہ کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
انہوں نے کہا کہ غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کے نئے امریکی مسودے میں جنگ بندی کی درخواست نہیں ہے جس کا مقصد اس علاقے میں اسرائیل کی کاروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت کی چھتری کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی طرح سے متبادل مسودہ نہیں ہے بلکہ فلسطینی شہریوں کو قتل کرنے کی ایک اور اجازت ہے ، امریکہ سلامتی کونسل کے ذریعے اسرائیل کو یہ اجازت دینے کا عزم رکھتا ہے،ہم کونسل کے اراکین سے کہتے ہیں کہ وہ اس تباہ کن کوشش کی حمایت نہ کریں۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ واشنگٹن، غزہ میں تشدد کو روکنے کی بین الاقوامی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال کر اس شدت کے شکار شہریوں کی بے مثال تعداد کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہے جن کی تعداد اب تک 30000 تک پہنچ چکی ہے،یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے ویٹو کی قیمت ہے۔
نیبنزیا نے کہا کہ فوری جنگ بندی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری غزہ میں وسیع پیمانے پر قحط کو روکنے کا واحد اور اہم ترین طریقہ ہے، لیکن امریکہ نے چار مرتبہ ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے کونسل کی ان تمام کوششوں کو روک دیا ہے۔
غزہ میں دسیوں ہزار افراد کے مرنے اور بھوک سے مرنے کے ساتھ، امریکی وفد کا کہنا ہے کہ جنگ بندی خطرناک ہے کیونکہ اس سے امریکہ کی کمزور سفارت کاری کو نقصان پہنچتا ہے۔
20 فروری کو امریکہ نے ایک بار پھر سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کو منظور کرنے سے روک دیا جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
روس اور چین سمیت سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے الجزائر کی طرف سے پیش کردہ دستاویز کے حق میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ نے اس قرارداد کو مسترد کر دیا اور امریکہ نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ان ممالک کے خلاف پابندیوں پر غور کرنا چاہیے جو غزہ کی پٹی تک انسانی ہمدردی کی رسائی کو روکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور کی رپورٹ سلامتی کونسل کی قرارداد 2417 (2018 میں عام شہریوں کے خلاف فاقہ کشی کو جنگ کے طریقہ کار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کے لیے منظور کیا گیا تھا)، نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جنگ بندی پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں دیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام
روسی سفارتکار کا کہنا تھا کہ یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ مذکورہ قرارداد کی شقوں کی بنیاد پر سلامتی کونسل کو ان لوگوں کے خلاف پابندیوں پر غور کرنے کا حق حاصل ہے جو ضرورت مندوں کو انسانی امداد تک رسائی سے روکتے ہیں،ہمیں یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس پروویژن کو فعال کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
اراکین اسمبلی کوصرف آرٹیکل 62/63 کے تحت ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے، احتجاج کرنے پر معطل نہیں کیاجا سکتا، سلمان اکرم راجہ
?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
جولائی
دو دہائیوں کی سوشلسٹ حکمرانی کا خاتمہ؛ بولیویا کا نیا صدر کون ہے؟
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: بولیوی کے عوام نے سنہ 2025 کے صدارتی انتخابات کے
اکتوبر
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
یوکرین کو 1.35 بلین امریکی ڈالر کی مالی امداد
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے انکشاف کیا کہ
نومبر
غزہ میں شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس کے
دسمبر
8 فروری کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، سلمان اکرم راجا
?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم
ستمبر
یمن کا کئی گھنٹوں کا میزائل و ڈرون حملہ، امریکی بحری بیڑے اور بن گورین ایئرپورٹ کا نشانہ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں موجود امریکی
مارچ
ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کاسلسلہ جاری ہے
?️ 22 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش
جولائی