سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوجی دھمکیوں میں اضافے کے جواب میں ایران نے صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کی جوابی کاروائی کی صلاحیت کو کم نہ سمجھیں۔
تہران سےانگریزی زبان میں شائع ہونے والے تہران ٹائمز نے آج "صرف ایک غلط اقدام” کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں صیہونی حکومت کو یاد دلایا ہے کہ وہ ایران کے خلاف شیخی بگھار کر ویانا مذاکرات کے ماحول کو زہر آلود کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ ایسا لگتا ہے کہ تل ابیب ایران کی اپنے دفاع میں بالا دستی کو کم سمجھا ہے اوراس ملک کی انتقامی کارروائی کو نظر انداز کیا ہے۔
تہران ٹائمز اس سلسلے میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ حکومت یہ بھول گئی ہے کہ ایران ان پر کہیں سے بھی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہاں تک کہ جہاں سے وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔
تہران ٹائمز نے صہیونی اخبار یدیوت اہرونٹ کے ایک مضمون کا حوالہ دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے حملے ایران کے لیے براہ راست پیغام ہیں، جب کہ صیہونی فضائیہ اور فوج کی انٹیلی جنس برانچ میں اہلکاروں میں اضافہ بھی اسی لیے کیا گیا ہے اور کہ وہ ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
صہیونی اخبار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر دفاع اور موساد کے سربراہ کے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے دورے کے دوران امریکہ سے تل ابیب تل ابیب کا ایک مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام مکمل طور پر بند کر دیا جائے نیز اس دورے میں اس حقیقت کے بارے میں بھی کہ ایران ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر میزائل کی بارش کر سکتا ہے، تشویش کا اظہار کیا ہے۔