🗓️
سچ خبریں:عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کی تباہی اور خطے سے امریکہ کی بے دخلی کو مزاحمتی کمانڈروں کے خون کا بدلہ لینے کا واحد راستہ قرار دیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے تہران میں منعقد ہونے والی فتح کے کمانڈرز جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کے دوران شہیدسلیمانی پر حملے کو ملت اسلامیہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو اس حملے کا بدلہ لینے کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید کمانڈروں کا انتقام عراق سے امریکی افواج کے انخلاء اور صیہونی حکومت کی تباہی کو قرار دیا، شیخ الخزعلی نے مزید کہا کہ امریکی عراقیوں کودھوکہ دے رہے ہیں اور صیہونی حکومت کی سلامتی کے لیے اس ملک میں رہنا چاہتے ہیں اور یہاں اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام 2012 میں ایک بار امریکی قابضین کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور اس بار بھی اس جنگ میں ان کی فتح ہوگی،یادرہے کہ الخزعلی نے گزشتہ ہفتے کے روز بغداد میں لاکھوں عراقیوں کی ریلی میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراقی عوام قبضے کو قبول نہیں کر سکتے اور امریکی دہشت گرد افواج کو اپنی روانگی کے لیے مقررہ وقت کے بعد نئے سال میں جلد از جلد ملک سے نکل جانا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں
🗓️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے
ستمبر
القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور
🗓️ 16 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم
مئی
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل لانے کی واحد امید
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: کسی بھی بڑے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے
جولائی
ویانا سے دوحہ تک ایک جیسی امریکی غلطیاں
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیشتر مبصرین امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے میں
جولائی
اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ
مئی
اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے لیے پی ڈی ایم کا مختلف آپشنز پر غور
🗓️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے کے
دسمبر
ٹرانس جینڈر بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے، وفاقی شرعی عدالت
🗓️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر پرسن (حقوق کا
دسمبر
بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حریت رہنما
🗓️ 23 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
فروری