کیا صیہونی غزہ والوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکیں گے؟

غزہ

?️

سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ نے غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے دعوؤں کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ سے رضاکارانہ نقل مکانی کے امکان کے لیے کام کریں گے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر خزانہ اسموٹریچ نے حال ہی میں تل ابیب کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ Anthony Blinken سے کہا کہ ہم ہمیشہ اسرائیل کے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں اس لیے ہم حماس کو تباہ کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت سے لڑتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: غزہ کے پناہ گزینوں کے پاس کوئی جگہ نہیں

، اسموٹریچ نے ایک بار پھر غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کو دہرایا اور کہا کہ ہم غزہ سے رضاکارانہ نقل مکانی کے امکان کے لیے کام کریں گے، جیسا کہ عالمی برادری نے شام اور یوکرین کے مہاجرین کے لیے کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کچھ کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن وہ جنگ کے اہداف تک پہنچنے سے بہت دور ہے۔

ایہود براک نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کا حملہ اسرائیل کی تاریخ کا سب سے خطرناک حملہ تھا اور اس نے ہمیں ذلت، شکست اور ناکامی سے دوچار کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ یقین کہ غزہ کے فلسطینیوں کو رضاکارانہ طور پر ہجرت پر مجبور کیا جاسکتا ہے، محض ایک خواب ہے۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ غزہ میں شہریوں کے بے دریغ قتل کی وجہ سے تل ابیب کو مغربی ممالک کی حمایت میں کمی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے لیے صہیونی وزیر کے طنز

انہوں نے مزید کہ اسرائیل نے یورپی عوامی رائے کھو دی ہے اور عنقریب ہم یورپی حکومتوں کی حمایت بھی کھو دیں گے،پھر ہم امریکیوں کے ساتھ ٹکراؤ دیکھیں گے۔

براک نے تاکید کی کہ امریکہ اسرائیل کو یہ حکم نہیں دے سکتا کہ وہ کیا کرے لیکن ہم انہیں نظر انداز بھی نہیں کر سکتے۔

مشہور خبریں۔

ایران کا معاملہ برسلز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے

نبیہ بیری سے ملاقات کے بعد امریکی حکومت کے ایلچی کے بیانات

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے ایلچی آموس ہوکسٹین نے لبنانی پارلیمنٹ کے

ٹرمپ خاندان ایک ماہ میں 2 ارب ڈالر کماتا ہے

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے

ملک میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے سبب آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی

توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان و بشریٰ بی بی کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ

بجلی شعبے میں چوری، نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات تیز اور مؤثر بنائے جائیں، وزیراعظم

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے میں چوری

اسرائیل کی معیشت کو حزب اللہ کا جھٹکا

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت، جس نے غزہ کے عوام کی مدد

پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا: وزیراعظم

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے